Home » امت کی نئی نسل کے جوش کوتو ذرا دیکھو – زبیر منصوری
بلاگز حالات حاضرہ

امت کی نئی نسل کے جوش کوتو ذرا دیکھو – زبیر منصوری

سوچتا ہوں امت کے آنے والے کل میں کتنا اسپارک ہے ! انرجی ،آئیڈیاز ،کچھ کر گزرنے کا صرف شوق نہیں جنون یہ وہ چیز ہے جو مجھے کل مارچ میں اور زیادہ قوت سے دیکھنے کو ملی یہ زوبی ہے پھرتیلے گھوڑوں کا دستہ لئے پہنچا ہوا ہے اور گھوڑوں پر سوار با پردہ بیٹیاں بھی ہیں شاہراہ فیصل پر سب کی توجہ کا مرکز ہیں

یہ ازکی بیٹی ہے اپنی جیسی بچیوں کو ساتھ لئے مغرب کو ان کی زبان مین میسج پہنچانے کے لئے انگریزی مین نعرے لگوا رہی ہے یہ عافیہ بہن کی ننھی بیٹی نے خوبصورت پینٹنگز میں اقصی میں نماز پڑھنے کے خواب بنے ہیںیہ نگہت بیٹی اپنی حفصہ کے ساتھ ماسک کو ہی فلسطینی پرچم میں رنگے موجود ہیں یہ جامعہ المحصنات کی منظم اور ایک جیسی بچیاں ہیں یہ چھوٹی منتہی افتخار ہے اپنی کزنز بسمہ اور عنایہ کے ساتھ گھر سے نکلنے سے پہلے ساری عیدی ہزاروں روپے فلسطین فنڈ میں دے کر نکلی ہیں کہ کام کا آغاز عمل سے ہو یہ کچھ نوجوان ہیں جو طویل پرچم لئے ساری اجتماع کو گرما رہے ہیں ادھر اوپر اسامہ بھائی مسلسل لبیک یا اقصی کے کورس کے انداز میں نعروں کے ساتھ سارے لوگوں کو بار بار ایک ہی میسج ذہن نشین کروا رہے ہیں کہ محبتوں اور وفاؤں کا مرکز کوئی خطہ زمین نہیں دراصل قبلہ اوّل ہے کیمرے سنبھالے جوگرز پہنے عبایہ اور اسکارف میں اڑتی پھرتی فضا میں رنگ بکھیرتی ہوئی بچیاں تو چھوٹے چھوٹے بچے سنبھالے یہ نئی مائیں شہر کے الیکٹرونک بورڈز پر خوبصورت اشتہارات ریلی کا ایک ماڈرن لک دے رہے ہین انگلش میں نئی طرح کی پوسٹیں نئے سیگمنٹس تک راستے بنانے کا ذریعہ ہیں مفلر نعرے پوسٹرز سب اپنے اپنے حصے کے آئیڈیاز کے ساتھ تھے۔۔

امت کی نئی نسل کے پاس انرجی ہے زہانت ہے کرئیٹوٹی کا خزانہ ہے اسے ڈائریکشن دینے ،اس کے پر کھولنے اسے اپنے حصہ کی غلطیاں کر لینے اور اخلاق و ڈسپلن کے نام پر غیر ضروری کسنے کے بجائےنرمی شفقت و محبت سے فرنٹ فٹ پر آنے کا اعتماد دینا ہو گا یہ حیران کر دیں گے ۔۔۔یقین کریں حیران کر دیں گے اور خدا نخواستہ یہ نہ ہوا تو یہ پازیٹو توانائی کا طوفان سب کچھ بہا لے جائے گا یا فتنوں کے سمندر میں گم ہو جائے گااور ہم ہاتھ ملتے رہ جائیں گےاورایسی درجنوں مثالیں پہلے سے موجود ہیں

Add Comment

Click here to post a comment

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。