Home » یوم تکبیر کا پیغام – ڈاکٹر خولہ علوی
بلاگز

یوم تکبیر کا پیغام – ڈاکٹر خولہ علوی

گزشتہ صدی کے اواخر میں 28 مئی 1998ء کو اسلامی جمہوریہ پاکستان نے بلوچستان میں چاغی کے کوہساروں پر نعرہ تکبیر کی گونج میں ایٹمی دھماکے کیے تھے۔ اور مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ الحمدللہ۔ تب عرب و عجم کے اسلامی ممالک نے ایسے خوشیاں اور جشن منایا تھا جیسے انہوں نے خود یہ دھماکے کیے ہوں کیونکہ “مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں۔” (الحدیث)

اور “انما المومنون اخوۃ” (سورۃ الحجرات: 10) ترجمہ: “بلاشبہ مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں۔” اور ؎ اخوت اس کو کہتے ہیں، چبھے کانٹا جو کابل میں تو ہندوستان کا ہر پیر و جواں بےتاب ہو جائے ۔۔۔ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا ڈاکٹر عبد القدیر خان اور ان کی ٹیم کے سر ہے۔ جنہوں نے ملک سے وفاداری اور حب الوطنی کا عملی سبق دیا۔ اور پاکستان کو اتنی بڑی کامیابی سے ہم کنار کیا۔ ثم الحمدللہ یوم تکبیر پیغام ہے اللہ تعالیٰ کی بڑائی اور کبریائی کا! یہ “اللہ اکبر” کا پیغام ہے کہ “اللہ سب سے بڑا ہے!” اس کا پیغام ہے کہ “اللہ اکبر” کو صحیح طور پر ماننے والے ہی بڑے اور غالب ہیں اور غالب رہیں گے۔ وانتم الاعلون ان کنتم مؤمنین (آل عمران:139) ترجمہ: “اور تم ہی غالب رہو گے اگر تم سچے مومن ہو۔” اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے ہر طرح کے مسائل و مشکلات اور بیرونی دباؤ کو نظر انداز کرکے صرف اللہ تعالیٰ کے حکم اور پاکستان کے مفاد کی خاطر دھماکے کرنے کا جو دلیرانہ قدم اٹھایا تھا، وہ پاکستان کی عزت و احترام اور خودی کی خاطر تھا۔

یوم تکبیر کا پیغام یہ ہے کہ آج بھی پاکستان کو وہی خودی اور وقار درکار ہے! یومِ تکبیر کا پیغام یہ بھی ہے کہ حکومت اور عوام دونوں کا فرض ہے کہ وہ ایٹمی پروگرام کی حفاظت اور ترقی و ترویج کے لیے ہر ممکن تعاون اور قربانی دینے کے لیے تیار رہیں۔کہ ع تو شاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں- یومِ تکبیر توحید، ختم نبوّت، تحفظ ناموس رسالت، اسلامی شعائر اور دفاع ملک و ملت کے لیے اپنی صلاحیتیں اور کوششیں وقف کرنے کا پیغام ہے! اللہ تعالیٰ پاکستان کو ایٹمی طاقت ہونے کے ناتے ملک و ملت کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے والا بنائے، اسے اسلام کا قلعہ، اور امت مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ کا نقیب، اور اتحاد امت کا علمبردار بنائے۔ آمین ثم آمین
؎ شب گریزاں ہوگی آخر جلوۂ خورشید سے
یہ چمن معمور ہوگا نغمۂ توحید سے

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。