Home » جامن ایک پھل اور بہترین دوا
بلاگز

جامن ایک پھل اور بہترین دوا

موسم گرما میں آنے والا پھل جامن صحت کے حوالے سے انتہائی مفید اور اہم پھل ہے اوردیگر پھلوں کے مقابلے میں بہت زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے۔جامن کے ساتھ ساتھ جامن کی گھٹلیاں اورپتے بھی بہت ساری بیماریوں کے علاج میں استعمال کیے جاتے ہیں۔عموماً جامن کھا کر گھٹلیاں پھینک دی جاتی ہیں حالانکہ جامن کی گھٹلیاں مجموعی امراض میں بے انتہا فائدہ پہنچاتی ہیں۔ آپ ان گھٹلیوں کو سکھا کر رکھ سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر استعمال کریں۔

جامن کینسر،دل کی بیماریوں،ذیابیطس،دمہ،معدہ اور جلد کے مختلف مسائل کے حل کیلئے نہایت مفید پھل ہے۔جامن میں اہم غذائی اجزاءجیسے کیلشیئم، آئرن،میگنیشیئم،فاسفورس، سوڈیم،وٹامن ،تھیامن،ربوفلیون،نیاسن،کاربوہائیڈریٹ،کیروٹین،فولک ایسڈ،فائبر،فیٹ، پروٹین اورپانی موجود ہوتے ہیں۔جو صحت کیلئے بے انتہامفید ہیں۔ لیکن جو بھی کھائیں اعتدال میں رہتے ہوئے کھائیں۔آم اور جامن کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ آم کا سیزن شروع ہونے کے کچھ عرصہ بعد عموماً برسات میں جامن بھی بازار میں فروخت ہونے لگتا ہے۔ جامن چھوٹا بھی ہوتا ہے جسے دیسی جامن کہتے ہیں اور بڑا بھی جو پھلندا کہلاتا ہے جبکہ ایک تیسری قسم بھی ہوتی ہے جس کا گودا بہت کم ہوتا ہے۔
١۔جامن معدہ ،آنتوں کی جلن،خراش اور کمزوری دور کرنے والی بے مثل غذا ہے۔
۲۔جامن اسٹارچ کو انرجی میں تبدیل کرکے بلڈ شوگرکی سطح کو نارمل رکھنے میں مدد کرتاہے۔شوگر کے مریضوں کو روزانہ جامن کھانا چاہئے۔
۳۔بھوک بڑھاتاہے اور صفراء کا زور توڑتاکر معدہ کو طاقت دیتاہے اور کھانے کو ہضم کرتاہے۔
۴۔جامن میں پیا س کی شدت اورخون کی گرمی کم کرنے کی قدرتی تاثیر موجود ہے۔
۵۔ذیابیطس کے مریضوں کے لئے جامن کا استعمال انتہائی مفید ہے یہ خون میں شکر کی مقدار کو بڑھنے نہیں دیتا۔

۶۔بڑھی ہوئی تلی کو کم کرنے اور جگر کی صحت کیلئے بہت فائد ہ مند ہے نیا خون پیدا کرتاہے۔
۷۔گرمی سے نجات کا بہترین ذریعہ ہے لیکن جامن کھانے کے بعد پانی نہ پیئیں۔
۸۔پیشاب کی زیادتی کو کم کرتاہے مثانہ کی کمزوری دور کرتاہے۔
۹۔دانتوں کی صحت کیلئے بھی مفیدپھل ہے۔
۱۰۔جامن کی گھٹلیاں سکھاکر پیس کر رکھ لیں اور روزانہ تین ماشہ سادہ پانی سے کھالیں ذیابیطس کا خاتمہ ہوجائے گا۔
۱۱۔کمر اور پیروں کے دردسے نجات کے لئے جامن گھٹلی سمیت پیسٹ بناکر کھائیں ۔
۱۲۔گرتے ہوئے بالوں کو روکتاہے۔
۱۳۔بڑھی ہوئی تلی کیلئے خالی جامن ،جامن کا سرکہ یا جامن کا شربت بناکر پینا بہت مفید ہے۔
۱۴۔جامن کی چھال کا جوشاندہ اسہال اور پیچش میں فائدہ دیتاہے۔

۱۵۔جامن کی چھال کو پانی میں پکا کر غرارے اور کلیاں کرنے سے پھولے ہوئے مسوڑھوں اور گلے آنے کا مسئلہ حل ہوجاتاہے۔
۱۶۔جنکا معدہ کمزور ہو انکے لئے جامن اور جامن کا سرکہ بہترین دوا کا کام کرتے ہیں۔
۱۷۔آنکھوں سے پانی نکلتاہو یا موتیا آرہا ہو تو جامن کی گھٹلی سکھا کر باریک پیس لیں اور صبح و شام تین تین ماشہ سادہ پانی کے ساتھ لیں ۔
۱۸۔جن لوگوں کو رات میں برے خواب آتے ہوں انکو جامن کی گھٹلی کا پاؤڈر صبح و شام کھانا چاہئے۔
۱۹۔بیٹھے ہوئے گلے اور آواز کیلئے جامن کی گھٹلیوں کو پیس کر چھوٹی چھوٹی گولیا ں بناکر رکھ لیں اور شہد لگا کر چوس لیں۔
۲۰۔کیسے بھی دستوں میں جامن کے درخت کے ڈھائی پتے جو نہ زیادہ سخت ہوں نہ زیادہ نرم،پیس کر تھوڑا سا نمک ملاکر اسکی گولیاں بنالیں اور ایک گولی صبح و شام لینے سے دست فوراً رک جائیں گے۔
۲۱۔جامن کے پتے السر میں مفید ہیں۔
۲۲۔جامن کا جوس مدافعتی نظام کو فروغ دیتا ہے۔
۲۳۔اینیمیا کے شکار افراد جامن ضرور کھائیں۔

۲۴۔سو گرام جامن میں ۵۵ ملی گرام پوٹاشیم ہوتاہے جو دل کے مریضوں کے لئے اچھاہے۔
۲۵۔جامن کے روزانہ استعمال سے ہائی بلڈ پریشر اور اسٹروک کے خطرے سے بچا جاسکتاہے۔
۲۶۔جامن میں موجود وٹامن سی جلد کے لئے بہترین ہے۔
۲۷۔ایکنی کے لئے روزانہ رات کو جامن کی گھٹلی پیس کر دودھ میں ملا کر لگانے سے ایکنی ختم ہوجاتی ہے۔
۲۸۔داغ دھبوں سے نجات کے لئے جامن کی گھٹلی کا پاؤڈر،لیموں کار س،بیسن،بادام کا تیل اور عرق گلاب چند قطرے ملا کر چہرے پرلگائیں جب سوکھ جائے تو دھولیں۔
۲۹۔آئلی اسکن کیلئے جامن کا پلپ،جو کا آٹا،آملہ کا رس، اور عرق گلاب ملا کر فیس ماسک کے طور پر استعمال کریں جب سوکھ جائے تو دھو لیں۔
۳۰۔ جامن کا مزاج خشک سرد ہے گرم مزاج رکھنے والوں کے لئے مفید ہے۔

٣١۔ اگر منہ پک جائے توجامن کے نرم پتے ایک پاؤ لے کر ایک کلو پانی میں جوش دیں بعد ازاں چھان کر کلیاں کرنے سے فائدہ ہوجاتا ہے۔
٣٢-جامن کا کھانا آواز کو درست اور گلے کو صاف کرتا ہے۔ ٣٣-رات کو سوتے وقت منہ سے پانی بہنے کی شکایت (بادی کیفیت) کو دورکرتا ہے
٣٤-یومیو پیتھک میں جامن کا مدر ٹنکچر سائزیجیم شوگر کے مریضوں کے لئے مستعمل ہے
اپنی خصوصی دعاٶں میں ضرور یاد رکھیں جزاك اللهُ‎

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。