Home » تصور کریں کہ آپ جنت میں ہیں…!!
بلاگز

تصور کریں کہ آپ جنت میں ہیں…!!

فرض کریں کہ آپ جنت میں ہیں اپنے زوج (spouse) کے ساتھ اور سوچ رہے ہیں کہ آج کیا کیا جائے… کہیں باہر جائیں، دودھ اور شہد کی آبشار کے نیچے اپنے تختوں پر بیٹھیں،اور جنت کی کستوری کی مہک سے لطف اندوز ہوتے ہوئے جنت کے مشروب کا مزہ لیں؟ یا پھر بازار جایا جائے، اور اپنے تمام دوستوں سے ملا جائے جن کے ساتھ ہم دنیا میں رہتے تھے اور خوب باتیں کی جائیں کہ کس طرح ہم یہاں تک پہنچے،اور کس طرح اللہ تعالی نے اپنی رحمت نچھاور کی ہم پر؟

اور پھر آپ کی زوجہ آپ سے کہے، کیوں نا ہم آج رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ملنے چلیں؟ اور پھر آپ اور آپ کی زوجہ ہاتھوں میں ہاتھ لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گھر کے لیے چل پڑیں.. آپ رستے میں طلحہ اور زبیر رضی اللہ عنہ کے گھر کے پاس سے گزریں تو انہیں سلام کہتے ہوئے جائیں. اور پھر آپ جا کر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹائیں جنت میں.. اور لو دیکھو، آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم دروازہ کھولتے ہیں، چہرے پر مسکراہٹ سجائے ہوئے، اور کہیں: اھلاً و مرحبا، خوش آمدید، اور آپ سے ملیں. اور آپ کو اپنے گھر دعوت دیں، اپنے عظیم living room میں بٹھائیں، اور آپ کے ساتھ بیٹھیں اور دریافت کریں کہ کیا آپ جنت کی چائے لیں گے؟ اور آپ ان کے گھر بیٹھیں ہیں اور ساتھ چائے پی رہے ہیں. رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم آپ کے سامنے بیٹھیں ہیں اور ان کی پوری توجہ آپ کی جانب ہے.ذرا تصور کریں، کیا باتیں ہونگی وہاں…آپ انہیں کیا بتائیں گے؟ ان سے کیا پوچھیں گے؟ کیا آپ انہیں سیرت میں سے اپنا پسندیدہ لمحہ بتائیں گے؟ یا آپ ان سے پوچھیں گے کہ طائف کیسا تھا؟ اور کس طرح انہوں نے ہمیں یاد رکھا اس لمحے میں بھی جب ان کے چہرے سے خون بہہ رہا تھا؟ مگر جنت میں نا آنسوں ہیں نا ہی کوئی ڈر..صرف کامیابی اور قربانیوں کی مٹھاس ہے.

سوچیں، کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم آپ کو کوئی قصہ سنا رہے ہیں اپنا اور عائشہ رضی اللہ عنہ کا؟ یا اس وقت کا جب انہوں نے انس رضی اللہ عنہ کو کھیلتے ہوئے پکڑا تھا. کیسا ہو اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم آپ کو بتائیں کہ انہوں نے کیسے آپ کو یاد کیا؟ یا وہ کیسے آپ کا نام جانتے تھے، اور اس وقت کے انتظار میں تھے جب وہ آپ سے ملیں گے؟ کیسا ہو اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم آپ کو بتائیں کہ انہیں یاد ہے کہ آپ کا سلام ان تک پہنچا تھا، اور میں نے اس کا جواب دیا تھا… کیسا ہو، اگر بات چیت کے اختتام پر آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم خود اپنے ہاتھ سے آپ کو پانی کا ایک گھونٹ پلائیں، جس کے بعد آپ کو پیاس نہیں محسوس ہوگی.اور پھر اس کا دیدار نصیب ہو جو آپ صل اللہ علیہ والہ وسلم سے زیادہ عظیم ہے، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا رب ہے، اور جو آپ کا رب ہے. اور اس کے لیے صرف آپ کو اوپر دیکھنا ہوگا.. اور آپ اللہ کو دیکھیں گے.. کیونکہ جنت میں پھر آپ کو کبھی تصور نہیں کرنا پڑےگا.

Add Comment

Click here to post a comment

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。