Home » دور حاضر کے چیلنجز – ڈاکٹر فرحت حبیب
بلاگز

دور حاضر کے چیلنجز – ڈاکٹر فرحت حبیب

آج اسلامی ریاست پاکستان میں نوجوان اکثریت میں ہیں اسوقت نوجوان نسل کو نئے چیلنجز درپیش ہیں، جن سے نمٹنے کیلئے تیار ی کی اشد ضرورت ہے. آج کے نوجوان بچے اور بچیاں دجالی میڈیا کے ہاتھوں یرغمال بن کر رہ گئے ہیں. پڑھائی، معلومات اور انٹرٹینمنٹ کے نام پر اٹھاتے ہیں اور مغربی کلچر کو ہر وقت دیکھتے اور سیکھتے ہیں. انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ایسا طوفان ہے جو ہمارے بچوں کے اخلاق و ایمان کو بہا لے گیا ہے. انکو اپنی ثقافت بیک ورڈ لگنے لگی ہے. مغرب کی جھوٹی چمک دمک نے انکو مسحور کر دیا ہے.

آج ہماری نوجوان نسل انھی اسلامی تعلیمات سے ناآشنا ہو چکی ہے. جس کی بدولت مغرب نے ترقی کی ہے مگر اسلامی اخلاقیات کی کمی نے انکے معاشروں کو تباہ کر دیا، مرد عورت کے توازن کو خراب کر دیا. آج اسی وجہ سے اتنی ترقی کے باوجود وہاں معاشرہ تباہ حال ہے،اور بےچینی کا شکار ہے. ہماری اتنی بہترین اسلامی روایات ہیں مگر مغرب کے جھوٹے طلسم کے سامنے والدین صرف تماشائی بن کر رہ گئے ہیں وہ چاہتے ہوئے بھی اپنے بچوں کو مغرب کے جھوٹے سحر سے نہیں نکال پا رہے. اسوقت ضرورت اس بات کی ہے کہ مادی ترقی کے پیچھے بھاگنے کے بجائے والدین اپنی کھوئ اقدار کو ڈھونڈ کر اپنے بچوں کو اسکی محبت سے باندھیں. اسلامی تاریخ کے اوراق انکے سامنے رکھیں اور رول ماڈل کے طور پر پیش کریں تاکہ نئ نسل اپنی راہوں کا صحیح تعین کر سکے . اور اندھا دھند مغرب کی تقلید سے اپنا نقصان نہ کر بیٹھے. کل تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی کہ ہم تو اسلامی مشرقی روایات کے امین تھے. ان سے ایسی بھی کیا بیزاری تھی!! یا آگے بڑھنے کی لگن!! کہ اپنی نظروں کے سامنے اپنی نسلوں کی زبوں حالی کا سفر اطمینان سے دیکھتے رہے اور اسے ترقی کی بنیاد سمجھتے رہے. ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی!!

انکو چکا چوند سے متاثر نہ ہونے دینا ہمارے لیے ایک چیلنج ہے. آئیے وعدہ کریں، کہ آپ جہاں کہیں بھی ہیں استاد اور مربّی بن کر اور آنکھیں کھول کر پیار سے ہاتھ تھام کر اپنی نسلوں کی رہنمائی کریں گے.
وہ کشتی ڈوبا نہیں کرتی!
جسکا ملّاح تھکتا نہیں!

Add Comment

Click here to post a comment