Home » یہ زندگی کیا دکھاتی ہے مجھ کو؟ انعم حسین
بلاگز

یہ زندگی کیا دکھاتی ہے مجھ کو؟ انعم حسین

زندگی بھی کتنی عظیم نعمت ہے اگر یہ نہ ملی ہوتی تو ہم اپنے شوق اور اپنی خواہشات کی تکمیل کس طرح کرتے اور کس لیے کرتے اس کا تعین کیسے ہوتا ؟؟ اسی کے ساتھ ساتھ ہمیں وہ زمہ داری بھی دی گئی ہے اور اس زمہ داری کو قبول ہم نے خود اپنی مرضی سے کیا ہے وہ زمہ داری امانت کی ہے ہمارا ایک ایک عضو ہمارے پاس اللہ تعالیٰ کی امانت ہے-

سوشل میڈیا پر بہت سی چیزیں اچھی بھی ہیں اور بہت سی چیزیں بری بھی ہیں۔ہمارا میڈیا آج کل نوجوان نسل کو برے طریقے سے ٹڑیپ کر رہا ہے۔ کچھ لوگ سوشل میڈیا کا غلط استعمال بھی کر رہے ہیں۔ اور نا ہی عورت اپنا پردہ کرنا ضروری سمجھ رہی ہے۔ عورت بے پردہ سوشل میڈیا پر نظر آرہی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا ملک و قوم تباہی کی طرف جارہے ہیں۔ بس زندگی مجھ کو یہی دکھا رہی ہے۔ میڈیا کا صحیح اور غلط استعمال کرنا انسان کے ہاتھ میں ہوتا ہے وہ چاہے تو اسکا صحیح استعمال کرے، چاہے تو غلط۔ ہمیں خود کی اصلاح خود کرنی ہے ہمیں اس کا صحیح استعمال کرنا ہے ہمیں بڑی چیزوں سے بچنا ہے اور لوگوں کو بھی روکنا ہے اور صراط مستقیم کے راستے پر چلنا ہے کیونکہ یہی وہ واحد راستہ ہے جس پر چل کر دنیا و آخرت دونوں کی کامیابی مل سکتی ہے۔ آج کل معاشرے میں یہی سب ہورہا ہے، سوشل میڈیا پر غلط غلط چیزیں دکھائی جارہی ہیں، عورت جس کو اسلام نے اس قدر عزت سے نوازا ہے کہ اس کی ہر ہر ضرورت کو حقوق کا درجہ دیا اور آج یہی عورت غیر مسلم قوموں کی اندھی تقلید میں اس قدر گم ہوچکی ہے کہ جو احکام اسے درحقیقت اس کے تحفظ کے لیے دئیے گئے ہیں اس کو وہ مغربی معاشرے سے فیسینیٹ ہوکر قید گردانتی ہے یہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں سے غفلت برتنا نہیں تو اور کیا ہے؟؟

آج کا سوشل میڈیا ہی اس بے حیائی اور لغویات کو فروغ دینے میں پیش ہے جس کی وجہ سے یہ سب تباہی پھیلی ہوئی ہے اور لوگ اس کو ترقی سمجھ رہے ہیں۔ جب اللہ کے احکامات ہی پورے نہیں کیے جائے گے اس کے قوانین کے مطابق زندگی نہیں گزاری جائے گی تو زندگی تباہی ہی کی طرف جائے گی ناں ۔ باطل قوتیں مسلمانوں کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں ان کو آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں یہی تو وہ سبق ہے جو زندگی سکھارہی ہے آپ کو کہ صراطِ مستقیم ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے کامیابی حاصل ہوگی۔”بس زندگی مجھ کو یہی دکھا رہی ہے کہ، یہ دنیا تباہی کی طرف جارہی ہے۔” “اللہ تعالی ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق دیں اور ہمیں سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کرنے والا بنائے۔” آمین

Add Comment

Click here to post a comment