Home » قومی ترانے کے شاعر حفیظ جالندھری کا یومِ وفات – کلثوم رضا
بلاگز

قومی ترانے کے شاعر حفیظ جالندھری کا یومِ وفات – کلثوم رضا

قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری کا اصل نام ابوالاثر حفیظ تھا ۔آپ 14 جنوری سن 1900ء کو شمالی پنجاب کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم آبائی قصبے سے حاصل کرنے کے بعد کسب معاش کا آغاز ریلوے میں ملازمت سے کیا۔ قیامِ پاکستان کے بعد آپ نے مستقل طور پر لاہور میں سکونت اختیار کی اور ڈائریکٹر جنرل مورال آرمڈ سروسز آف پاکستان مقرر ہوئے۔ اس کے بعد آپ نے فیلڈ ڈائریکٹر آف پبلسٹی ویلج ایڈمنسٹریشن اور ڈائریکٹر ادارہ نو پاکستان کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

آپ کو شاعری سے اتنا لگاؤ تھا کہ مشکل سے مشکل وقت میں بھی شاعری سے ناطہ نبھاتے رہے۔ یوں آپ نے کئی گیت، غزلیں اور نظمیں لکھیں لیکن آپ کی وجہِ شہرت “شاہنامہِ اسلام ” بنا جس میں آپ نے تاریخ اسلام کو نظم کی صورت میں لکھا ہے۔ 1952ء میں آپ نے قومی ترانہ لکھا جو 13 اگست 1954ء کو ریڈیو پاکستان سے نشر ہوا۔ جس کی دھن ایک سندھی موسیقار احمد غلام علی چھاگلا نے ترانے کے بول سے پہلے بنائی تھی۔ جس سال یہ جاری کیا گیا اسی سال گیارہ بڑے گلوکاروں نے اسے اپنی آوازوں میں ریکارڈ کرایا۔ تین بندوں پر مشتمل اس مخمس ترانے میں حفیظ جالندھری نے وطن عزیز کے لیے جن اچھی خواہشات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اسے ترجمے کے ساتھ پڑھتے ہیں۔

پاک سر زمین شاد باد
اے میرے وطن کی پاکیزہ زمین تو ہمیشہ خوش رہے
کِشورِ حسین شاد باد
اے میرے خوبصورت ملک تو ہمیشہ خوشیوں سے بھرا رہے
تُو نِشانِ عظمِ عالی شان
ارضِ پاکستان

اے پاک سر زمین تو ہمارے بزرگوں کے شاندار عَظم اور ان کے پکے ارادے کی نشانی ہے
مرکزِ یقین شاد باد
ہمارے ایمان اور یقین کا یہ مرکز سدا خوش رہے
پاک سر زمین کا نظام
قوتِ اخوتِ عوام

اس پاک سر زمین کا نظام اس میں بسنے والوں کے اتحاد کی طاقت اور ان کے بھائی چارے سے چلتا ہے
قوم ملک و سلطنت
پائندہ تابندہ باد

ہماری قوم، ہمارا ملک، ہماری یہ سلطنت ہمیشہ قائم رہے اور چمکتی دمکتی رہے
شاد باد منزلِ مراد
ہماری امیدوں اور مرادوں کی یہ منزل ہمیشہ خوشیوں سے بھری رہے

پرچمِ ستارہ و ہلال
رہبرِ ترقی و کمال

ہمارا یہ چاند ستارے والا پرچم زندگی کے ہر شعبے میں ترقی اور عظمت کی طرف رہنمائی کرتا ہے
ترجمانِ ماضی شانِ حال
جانِ استقبال

یہ سبز پرچم ہمارے شاندار ماضی کی کہانی بیان کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ زمانے میں بھی ہماری شان بڑھاتا ہے اور ہمارے مستقبل کی شان بھی سبز ہلالی پرچم ہے
سایہِ خدائے ذوالجلال
ہمارا پرچم ہم پر خدا کا سایہ ہے۔ اس خدا کا سایہ جو بڑی بزرگی اور عظمت والا ہے
21 دسمبر 1982ء کو 82 سال کی عمر میں قومی ترانے کے عظیم شاعر نے داعیِ اجل کو لبیک کہا اور ماڈل ٹاون لاہور میں مینارِ پاکستان کے سائے تلے مدفون ہوئے۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا ۔حفیظ جالندھری کو اپنے خالقِ حقیقی سے ملے 39 سال گزر چکے ہیں لیکن ان کی یاد ہمارے اور ہماری نسلوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ان کا لکھا ہوا یہ خوبصورت ترانہ تا ابد ارضِ پاک پر گونجتا رہے گا ان شاءالله۔آپ کی دیگر تصانیف میں چراغِ سحر، نغمہِ زار، تلخابہِ شیرین، تصویرِ کشمیر، شاہنامہِ اسلام، سوزوساز اور غیر ملکی افسانوں کا ترجمہ “معیاری افسانے” کے نام سے مشہور ہیں۔

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。