Home » اندھی گولیاں – عالیہ عثمان
بلاگز

اندھی گولیاں – عالیہ عثمان

گیٹ کی بیل بجی اور دس سالہ اسیدگیٹ کھلنے پر خاموشی سے اندر داخل ہو کر سلام کر کے اپنے کمرے میں چلا گیا ۔اب ماما حیرانی سے اسے دیکھ رہی تھیں ،اتنا نٹکھٹ بچہ گیٹ جب تک نہ کھل جائے بیل پہ سے ہاتھ نہیں ہٹاتا تھا اتنی خاموشی ،چہ معنی دارد۔کھانے کے بعد اتنی سنجیدگی کی وجہ دریافت کرنے کی دیر تھی کہ وہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا کافی دیر بعد کچھ بتانے کے قابل ہوا تو مجھ سے لپٹ کر بولا ماما اگر کوئی اچانک اس دنیا سے چلا جائےیا فرض کریں میں آپ سے دور ہو جاؤں تو آپ کا کیا حال ہوگا ۔

بچے تم کیسی باتیں کر رہے ہو بیٹا کچھ بتاؤ توسہی کیا ہوا، ماما میری ٹیوشن والی ٹیچر نے بتایا ہے کہ کل رات نئے سال کی خوشی میں جو آتش بازی اور فائرنگ ہو رہی تھی اس میں بہت لوگ زخمی ہوئے ہیں اور گولی میری عمر کے ایک بچے کے سر میں لگی اور وہ وہیں گھر کے دروازے پر گر گیا ۔اور وہ اپنے ماں باپ ،بہن ،دادی سب کو روتا ہوا چھوڑ کر اللہ تعالیٰ کے پاس چلا گیا_ماما وہ تو کہیں باہر دوستوں میں بھی نہیں گیا تھا اپنے بابا کے ساتھ گھر کے دروازے میں کھڑا تھااس کو گولی لگ گئی یہ کیا بات ہوئی ہم اپنے گھر میں بھی محفوظ نہیں۔ فائرنگ کرنے والے لوگ کیوں ایسا کرتے ہیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے ٹیچر ہمیں یہی سمجھا رہی تھیں کہ خوشیاں اس طرح نہیں منائی جاتیں اور آپ لوگ ایسے موقعوں پر گھر میں رہا کریں باہر نہ نکلا کریں_افسوس تو ہم سب کو بہت ہے خاص کر معصوم بچے زیادہ سہم جاتے ہیں ذرا سی خوشی کے لئے کتنے گھروں کے چراغ گل ہو جاتے ہیں

چلو آتش بازی کی حد تک تو صحیح ہے لیکن فائرنگ سے کافی نقصانات ہوتے ہیں منچلے کبھی شادی کے موقع پر فائرنگ کرتے ہیں ابھی حال ہی میں دولہا سمیت کئی لوگ زخمی ہوگئے تھے۔سال نو پر سخت پابندیاں بھی لگائیں، اور دفعہ 144 کےنفاذ کے باوجودکافی علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ہوئے-عوام کو بھی اس بات کا احترام کرنا چاہیئے کہ اپنے ملک کی سالمیت کو برقرار رکھنےمیں وہ کیا کردار ادا کر سکتے ہیں یہ سب اپنی مدد آپ کے زمرے میں آتاہے_ اسلحہ پر پابندی لگنی چاہیے سب شتر بے مہاراسلحے سے لیس پھرتے ہیں_ شب برات ہو یا 14 اگست یا شادی بیاہ کے ایونٹ فائرنگ کو لازمی جز سمجھ لیا گیا ہے_سب کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔۔ فائرنگ کی اندھی گولیاں ہنستے بستے گھر اجاڑ کر رکھ دیتی ہیں_ اللہ تعالی سب کو ہدایت عطا فرمائے سب کے گھر والوں کو سلامت رکھے آمین__آزادئ اظہار و عمل اور توکیا ہو مشکل ہے نئے سال کا تہوار منانا-

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。