بادام اور اخروٹ کا استعمال کریں ،خطرناک بیماری سے بچیں ،تجزیاتی رپورٹ میں حیران کن فوائد سامنے




ڈاکٹر جیسن کے مطابق
10 مختلف ممالک کے 39,740 بالغ افراد کی تجزیاتی رپوٹ سے حاصل ہونے والے۔۔اعداد وشمار کیمطابق لیبارٹری ٹیسٹ نے ثابت کیا
کہ وہ افراد جن کے خون میں Linoleic acid اور Arachidonic Acid جو کہ اومیگا 6 فیٹ کا اہم جز ہے پایا گیا ان لوگوں میں ذیابطیس کی ٹائپ ٹو کے پیدا ہونے کا خطرہ دیگر لوگوں کے مقابلے میں 35 فیصد کم پایا گیا۔


ڈاکٹر جیسن وو کاکہنا ہے۔کہ اپنی خوراک میں معمولی سی تبدیلی دنیا بھرمیں تیزی سے پھیلنے والی بیماری ذیابطیس کی ٹائپ ٹو سے بچاؤ میں مددگارثابت ہوسکتی ہے۔ Linoleic acid انسانی جسم میں نہیں پایا جاتا۔اس کو حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ صرف خوراک میں سویابین سن فلاور آئل، بادام، کاجو اور اخروٹ کا استعمال ہے جس کو خوراک کا حصہ بنانے سے ذیابطیس کے ٹائپ ٹو سے بچاؤ ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں