Home » وفا کے رستے کا ہر مسافر گواہی دے گا کہ تم کھڑے تھے – لبنٰی اسد
بلاگز

وفا کے رستے کا ہر مسافر گواہی دے گا کہ تم کھڑے تھے – لبنٰی اسد

طوفان،زلزلے، آفات،سیلاب ، برف باری، ، ہر جگہ ،ہر مقام حاضر ہیں یہ جوان ۔۔۔۔ سلام پاک فوج مگر صرف پاک فوج ہی نہیں ہمارے الخدمت کے رضاکار بھی ہر جگہ اور بغیر کسی اجرت کے عوام کی خدمت کے لیے کمر بستہ نظر آتے ہیں یہی دو ادارے جو عملی میدان میں نظر آتے ہیں.

یہ وہ افراد ہیں جو بغیر کسی لالچ کے صرف اللہ کی رضا کے لیے انسانیت کی خدمت کرتے ہیں. مری وگلیات میں مشکل میں پھنسے سیاحوں کو فوری امداد کی ضرورت پڑی تو امیر جماعت کی ہدایت پر مری میں ہنگامی ریسکیو اور ریلیف سینٹر قاٸم کیا گیا پھر انکو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا راشن اور طبی سہولیات فراہم کی گٸیں جب جب جہاں جہاں عوام پریشان نظر آتے ہیں اس عوام کے مساٸل حل کرنے الخدمت کے جوان ان کے درد بانٹنے چلے آتے ہیں جبکہ مری سے چترال تک جہاں کوٸ نہیں پہنچتا وہاں جماعت اسلامی الخدمت ٹیم کے رضاکار پہنچتے ہیں کیونکہ ان کے لیے خدمت عبادت ہے . مشکل کی اس گھڑی میں اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر میں جماعت اسلامی ہر متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ اور وہ بھی جماعت اسلامی کے لیڈر اور کارکنان ہی ہیں جو گیارہ دن سے خون جما دینے والی سردی اور,بارش کی پرواہ کیے بغیر کراچی کے حقوق کے لیے سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دیۓ بیٹھے ہیں.

Add Comment

Click here to post a comment