Home » کراچی کا حق لے کر اٹھیں گے – عالیہ عثمان
بلاگز

کراچی کا حق لے کر اٹھیں گے – عالیہ عثمان

مہذب قومیں اپنی ہر منصوبہ بندی، ہر کاروائی، ہر عمل کا محور انسان کو رکھتی ہیں کے زندگی آسان ہو۔ کھانے پینے ، صحت ،تعلیم ،نقل و حرکت کی سہولتیں مثالی ہوں۔ لیکن اس کے برعکس ہمارے ہاں ایک ایسا طبقہ پیدا ہوتا جا رہا ہے۔ سادہ لباس میں بھی اور وردی میں بھی جس کے پاس ضرورت کی ہر چیز کی فراوانی ہے.

ایک بڑا طبقہ ایسا ہے جو ضرورت کی ہر چیز کو ترستا ہے پینے کا صاف پانی نہیں ہے غریبوں کودو وقت کی روٹی میسر نہیں ہےتن ڈھانپنے کو کپڑے نہیں ہیں بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔ دہشت گردی منشیات کی سوداگری، کرپشن امن و امان کی بدترین صورتحال ۔۔شہر بری طرح پھیل رہے ہیں کسی منصوبہ بندی کے بغیر کچی آبادیاں بن رہی ہیں جہاں انسانوں کو بنیادی سہولت میسر نہیں ۔ سیاسی حکومتیں بلدیاتی الیکشن نہیں کرواتیں۔ بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہیں دیتیں اس لیے کراچی جیسا شہر منظم نہیں ہو پا رہا اب تو صورت حال یہ ہو رہی ہے کہ دکاندار کے لئےدکان کھولنا مشکل فیکٹری مالکان کے لیے فیکٹری چلانا مشکل تاجر کے لیے تجارت اور کسان کے لیے کا شتکاری مشکل ہو گئی ہے_ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کراچی کے بلدیاتی اداروں کو اپنے قبضے میں رکھا بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے، ایڈمنسٹریٹر تعینات کرکے کراچی کے وسائل کو لوٹا۔ جماعت اسلامی نے اپنے امیر عبدالستار افغانی مرحوم کے دو ٹرم میئر شپ میں، اور نعمت اللہ خان صاحب مرحوم کے سٹی ناظم بننے کے دوران کراچی کے عوام کے حقوق بحال کیے_ شہر کراچی میں بہت ترقیاتی کام ہوئے سڑکیں فلائی اوورانڈرپاس اور جگہ جگہ خوبصورت پارک بنے.

کراچی میں تعلیم کے لیے لاتعداد کالج قائم ہوئے پانی کے لئےکے فور منصوبہ تیار کیا _صحت کے لیے کئ ہسپتال بنائے اداروں سے کرپشن کو ختم کیا. پیپلز پارٹی کی طرح ایم کیو ایم نے بھی کرپشن کی ،کراچی کے عوام کے نا پیپلز پارٹی نہ ایم کیو ایم اور نہ ہی پی ٹی آئی ہم درد ہے۔ کراچی کے عوام کی سرف جماعت اسلامی ہمدرد ہے ایک بار پھر پیپلز پارٹی نے کالا قانون پاس کیا ہے جس سے کراچی کے عوام کے جائز حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے.

پاکستان کی ترقی کراچی کی ترقی سے مشروط ہے کراچی کے حقوق بحال کرنے کے سلسلے میں ہر دل عزیزمنصوبوں میں کام کرنے والے جماعت اسلامی تنظیم نے بہت منظم طریقے سے اس کالے قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے 20 دن سے دھرنا دے رکھا ہے بارش سردی کی پرواہ کیے بغیر وہ کراچی کے حقوق کے لیے بغیر نہیں اٹھیں گے_ اللہ ان پراسرار بندوں کو کامیابی عطا فرمائے۔۔۔۔۔۔ یہ غازی یہ تیرے پراسرار بندے جنہیں تو نے بخشا ہے ذوق خدائ

Add Comment

Click here to post a comment