Home » عصرِ حاضر کی الف لیلی – زرافشاں فرحین
بلاگز

عصرِ حاضر کی الف لیلی – زرافشاں فرحین

کہتے ہیں ثمرقند کا بادشاہ شہریار اپنی ملکہ سے بدظن ہوا تو اس نے طے کیا ہر رات ایک نئی شادی کرے گا اور صبح ہوتے ہی دلہن کو قتل کردیگا یہ سلسلہ جاری رہا اور سرزمیں عرب کی ایک عورت روز دلہن بنتی ہر روز قتل کردی جاتی حتی کہ عورت ذات کم پڑگئیں بادشاہ سلامت کا شوق “ختم نہ ہوا وزیر باتدبیر نے سمجھانے کی کوشش کی مگر بادشاہ نہ مانا.

بالآخر وزیر کی بیٹی شہرزاد دلہن بنی اور بہت خوب بنی رات ہی سے جو قصہ سنانا شروع کیا تو سحر ہوگئ مگر کہانی کی سحر انگیزی غالب رہی اگلی رات کی قسط کا تجسس برقرار رہا اور یہ دلہن ہزار رات ” بادشاہ کے دل پر ہی نہیں سلطنت عالی شان پر بھی ملکہ بن کر چھائ رہی۔ شہر ذاد زمانہ قدیم کی عورت ہو یا زمانہ حال کی صنف نازک، کائنات کا رنگ، جدید حسن وذہانت کا مجسمہ اپسرا ہو یا لیلی۔ اپنی حکمت حسن تدبیر اور کردار کی روشنی سے جب تک نہیں جگمگاتی دنیا اندھیر نگری چوپٹ راج ہی رہتی ہے۔ یہ مثال صرف شہر ذاد کی نہیں یہ تو ہماری تابناک تاریخ ہے. جو بنت حوا کی صورت کبھی مقدس مریم ع ہے تو کبھی آسیہ ع۔۔ کبھی حضرت خدیجہ رض تو کبھی امی عائشہ رضی اللہ۔۔۔ افک کا میدان ہو یا حدیبیہ کی تنہائی یہ صنف مقدس اپنی ذہانت و تکریم کا لوہا منواہی لیتی ہے عہد جدید کی پائمال، استحصال کا شکار روتی بسورتی حقوق نسواں کی علمبردار خاتون کی خدمت میں عرض ہے کہ بقول اقبال:
بے خبر تو جوہر آئینہ ایام ہے
زمانے میں خدا کا آخری پیغام ہے

وقت کے نامعقول تقلید پرست ذہنوں کی غلامی سے نکل کر اپنا مقام اپنی حیثیت و مرتبہ یاد رکھیں سالار عصر معمار نسل بن کر ہرروز ایک نیا جہاں پیدا کریں کہ:
یہ جہاں ہے تیرے لئے تو نہیں جہاں کے لئے

Add Comment

Click here to post a comment

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。