Home » محفوظ عورت مضبوط خاندان مستحکم معاشرہ -حفصہ عزام
بلاگز

محفوظ عورت مضبوط خاندان مستحکم معاشرہ -حفصہ عزام

#8مارچ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایک بہترین پیغام تمام بہنوں، بیٹیوں اور ماؤں کے نام۔۔۔۔!!! “عورتوں کے حقوق کا اصل ضامن اسلام ہے”اس سے اچھی اور کیا بات ہو سکتی ہے کہ اسلام وہ دین ہے، وہ راستہ کہ جہاں ہر چیز کا مستقل حل موجود ہے۔۔۔ حقوق کی بات آجائے، تو دین اسلام سے بڑھ کر کوئی اور دین ایسا نہیں کہ جس میں عورتوں کو برابری سے حقوق میئسر ہوں۔۔۔۔!!!

آج لبرلز خواتین جن حقوق کی بات کرتی ہیں تو ان لبرلز خواتین کو اسلام کے عائد کردہ حقوق کی پاسداری کرنی چاہیے کیونکہ یاد رہے کہ دین اسلام پھیلنے سے پہلے تک عورتوں کو حقوق میئسر نہیں تھے۔ جب دین اسلام عام ہوا اور آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے دین اسلام کی تعلیم کو عام کیا، دین اسلام کا بول بالا ہوا تو اسی صورت میں عورتوں کو انکے برابری کے پورے حقوق مقرر کیے گئے۔۔۔!!! آج عالمی یومِ خواتین کا دن منایا جا رہا ہے اور یہ دن بہت اہمیت کا حامل ہے کہ اصل میں عورت ہے کیا چیز ؟؟ ڈھکے اور چھپے رہنے کا نام عورت ہے، ایک مضبوط خاندان بنانے کا نام عورت ہے، کہ عورت وہ چیز ہے کہ جسکے ذریعے سے معاشرہ صحیح سمت گامزن ہو سکتا ہے۔ کیونکہ آج اگر دنیا میں دیکھا جائے تو عورتوں کی تعداد زیادہ نظر آتی ہے غرض ہر فیلڈ کے اندر عورتوں کی تعداد زیادہ نظر آئے گی۔

عورت ہی وہ چیز ہے کہ جو اپنے جوانوں کو محمد بن قاسم اور بیٹیوں کو حضرت فاطمتہ الزہرہ کی سی تربیت پر مائل کر سکتی ہے۔ عورت وہ چیز ہے کہ جسکے ذریعے سے ایک مضبوط اور مستحکم خاندان وجود میں آتا ہے۔ بہت سے لوگ یہی سوچتے ہونگے کہ صرف عورت ہی پر یہ زمہ داریاں کیوں ہیں ؟؟ ایسا ہر گز نہیں کہ مرد کے اوپر کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔۔۔ مرد کو اللّٰہ نے عورتوں پر قوام بنایا ہے۔ مرد پر الگ ذمہ داریاں عائد کردی گئی ہیں اور عورت پر الگ ذمہ داریاں عائد کردی گئی ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ عورت کو گھر اور خاندان کا ذمہ دار ٹھرایا گیا ہے اور مرد کو باہر کی دوسری ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ سب سے اہم چیز اور اہم بات ہی یہی کہ عورت گھر کی ملکہ ہے اور عورت جس طرح چاہے اپنے ساتھ اپنی فیملی اور خاندان کو لے کر چلے۔ تو ایسے میں اچھے اور خوشحال طریقے سے گھر کو چلانا ایک بہترین مستقبل، اور خوشحال مستحکم معاشرہ کی زمانت ہے۔۔۔۔!!!!

Add Comment

Click here to post a comment