Home » کراچی خوف زدہ – روبینہ اعجاز
بلاگز

کراچی خوف زدہ – روبینہ اعجاز

روشنیوں کا شہر کراچی.جس کی ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہے۔ جو کہ اب اندھیروں میں ڈوب چکا ہےجگہ جگہ کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔۔۔ویسےکے۔الیکٹرک۔ نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے کراچی کو تاریک کر دیا ہے۔صفائی کےناقص انتظام نے شہر کی شکل بدل کر رکھ دی ہے۔سونے پرسہاگہ یہ کہ دن رات کی لوٹ مار نے یہاں کے شہریوں کو خوف وہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔

کراچی کی سڑکیں چوراہے۔گلیاں ۔بازار ۔ہربارونق جگہ غرض یہ کہ کوچہ کوچہ دہشت گردوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔حال یہ ہے کہ ۔معصوم شہری چوروں کی طرح چھپتے ہیں۔ڈرتے ہیں۔مہنگائی کے اس دور میں جب کہ خون پسینہ سے کمائے ہوئے پیسے ان کے حوالے کر دیتے ہیں۔جب کوئی ڈاکو لٹیرا ان سے سر راہ پستول دکھا کر ان کی قیمتی اشیاء چھیننے کی کوشش کرتے ہیں تو ذرا سی مزاحمت ان کی زندگی کو گل کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے ۔۔نا جانے کتنے گھروں کے چراغ گل ہو چکے ہیں۔پورے شہر میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے۔۔ان بے گناہ شہریوں کے خون کا حساب کون دے گا۔ ان دہشت زدہ حالات کا زمہ دار کون ہے۔ملک کے سب سے بڑے شہر کو لاوارث بنا کر چھوڑ دیا ہے۔ی ہاں تو یہ حال ہے ۔
کس سے دل کی بات کروں کون سننے والا ہے
یہاں تو جھوٹی اناؤں نے قد نکالا ہے۔

ان حالات میں صوبائی حکومت کو بالخصوص اور وفاقی حکومت کو بھی فوری اقدامات کرنے چاہیےکہ یہاں کے شہری بے خوف ہو کر اور سکون سے ژندہ رہ سکیں۔

Add Comment

Click here to post a comment