Home » دعا لسٹ – نیر تاباں
بلاگز

دعا لسٹ – نیر تاباں

دعا عبادت کا مغز اور مومن کا ہتھیار ہے۔ جب سب کچھ ٹوٹتا، بکھرتا نظر آئے اور کوئی رستہ سجھائی نہ دے تو دعا وہ چیز ہے جو دل کو سکون دیتی ہے، جو بلاؤں کو ٹالتی ہے، جو مشکلوں سے نکلنے کے رستے بناتی ہے۔
رمضان میں دعا مانگنے کا خاص اہتمام کیجیئے۔ سحری سے ذرا پہلے اٹھ کر تہجد کے وقت پر دعائیں مانگیں۔ تلاوت زیادہ سے زیادہ کریں اور اسکے بعد اللّٰہ پاک سے راز و نیاز کریں۔ قیام اللیل، افطار کے وقت، طاق راتوں میں، غرض اس بابرکت اور پیارے مہینے میں اور عبادات کے ساتھ ساتھ دعا کا بھی زیادہ سے زیادہ اہتمام کریں۔ اللّٰہ کو اسکے پیارے صفاتی ناموں سے پکار کر دعا کریں۔

اور ایک ایک دعا کو دو یا تین مرتبہ دہرائیں۔اپنے رب سے مانگیں، دل کھول کر مانگیں، بڑی سے بڑی اور چھوٹی سے چھوٹی چیز مانگیں۔ وہ چیز جو آپ کو لگتا ہے کہ ناممکن ہے، وہ بھی کہہ ڈالیں۔ اس کے لئے کچھ ناممکن نہیں! اسے صرف کن کہنا ہے۔
ٹارگٹڈ دعائیں جو قبولیت کے اوقات میں (سحر، افطار، تہجد، سجدہ، اذان و اقامت کے دوران) ضرور مانگی جائیں۔
بِسمِ اللّٰہِ وَالحَمدُ لِلّٰہِ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُولُ اللّٰہ
۔ یا اللہ! ہمیں اپنی قربت دے دیں کہ بس آپکی بات سننے، ماننے والے بنیں۔
۔ ہمارے والدین کو صحت و عافیت میں رکھ ۔۔ جنکے والدین حیات ہیں، انہیں انکی خدمت کرنے کی توفیق عطا کر۔ جو رحلت فرما چکے ہیں انکے درجات بلند فرما اور جنت الفردوس میں بلند مقام عطا کر۔ ہمیں ہمارے والدین کے لئے اور ہماری اولاد کو ہمارے لئے صدقہ جاریہ بنانا۔ ہمیں اپنی اولاد کی تربیت دین اسلام کے عین مطابق کرنے میں مدد فرما۔ ہمیں اور ہماری اولاد کو شیطان اور نفس کے شر سے محفوظ رکھ۔ ہمیں جادو، بری نظر اور لوگوں کے حسد سے بچا۔

۔ شوہر/بیوی کو آنکھوں کی ٹھنڈک بنا اور اولاد سے سینہ ٹھنڈا رکھ۔ سب مل کر ایک خاندان کی صورت تیرے راستے پر چلنے والے ہوں۔ ہم سب کو ہدایت دے۔
– ہمارے تمام صغیرہ و کبیرہ، کھلے چھپے، لاعلمی میں ہوئے اور جانے انجانے میں کئے گئے تمام گناہ بخش دے۔ ہمیں اوپر سے نیچے تک، باہر سے اندر تک مسلم بنا دے پروردگار۔ دنیا کی کشش دل سے جاتی نہیں۔ گناہ اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ ہمیں مضبوط رکھ۔ مجھے اتنا اچھا بنا دے جتنا لوگ مجھے گمان کرتے ہیں۔
باقی دعائیں قیام الیل میں یا دن کے کسی حصے میں مانگی جائیں۔ دعا کا موضوع میں لکھ رہی ہوں، اسے اپنے الفاظ میں ڈھال کر، تڑپ کر مانگنا آپ نے ہے۔
– یا اللّٰہ! ہمیں ایمان، تقوٰی، حیا، صاف دل اور بہترین اخلاق عطا فرما۔
– ہمیں نفع دینے والا علم دے اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرما۔
۔ ہمیں صراط مستقیم دکھا، اس پر چلا، اور دمِ آخر تک استقامت عطا کر۔
۔ دن میں پانچ بار وقت کی پابندی کے ساتھ نماز ادا کرنے کی توفیق دے۔

۔ ہمیں نیکی اور بدی کا فرق واضح دکھا۔ حق پر جم جانے والا، اور برائیوں سے اجتناب کرنے والا بنا۔ یا رب، ہمیں ایسا بنا دے کہ گناہوں پر اصرار نہ کریں، توبہ کرنے والا بنا۔
۔ ہمارا کردار بہترین بنا۔ ہماری زبان سے جھوٹ، غیبت، بہتان، الزام تراشی، گالی گلوچ جیسی قباحتیں دور فرما۔ ہمیں نرم دل، نرم گفتار، نرم خو بنا۔
۔ رزق حلال طریقے سے کمائیں اور حلال جگہوں پر خرچ کریں۔ ہمارے رزق میں برکت ڈال اور ہمیں کنجوسی اور اسراف سے بچا۔
۔ ہم سے ہماری تمام ذہنی، جسمانی، روحانی اور قلبی بیماریاں دور کر دے۔ تمام بیماروں کو جلد مکمل شفاء عطا کر۔
۔ ہمیں عزت و محبت کے ساتھ اپنے گھر میں بسا۔ نیک اولاد عطا کر اور اسے متقین کا امام بنانا۔ ہر گھر کو محبتوں کا گہوارہ بنا دے۔
۔ ہمارے دلوں سے نفرت، غصہ، حسد، تکبر، کینہ، بغض، بخل اور تمام بیماریاں دور کر دے اور اسے محبت، خوشی، سکون، دوسروں کی ہمدردی اور خلوص سے بھر دے۔ اندھیرے دور کر کے اپنے نور سے ہمارا دل بھر دے۔

۔ کسی نے ہمارا دل دکھایا ہو تو اسکو معاف کرنے اور اسکی غلطی کو بھولنے میں ہماری مدد فرما۔ اگر ہم نے کسی کا دل دکھایا ہو تو معافی مانگنے کی توفیق عطا فرما۔ انجانے میں کسی کو Hurt کیا ہو تو ہمیں معاف کر دے۔
۔ ہمیں اچھی صحت، بہترین حافظہ دے۔ مال میں فراوانی دے اور تیری پسند کی جگہوں پر خرچ کرنے کی توفیق دے۔ ہمیں قرض اور سود سے نجات دے۔
۔ ہمارے وقت میں برکت ڈال۔ اور productive کاموں میں وقت لگائیں۔
۔ یا اللّٰہ! ہمیں جلد عمرہ اور حج کی سعادت نصیب فرما۔
۔خاتمہ بالخیر فرمانا اور مرتے وقت کلمہ نصیب فرمانا۔
– ہمیں قبر کے عذاب، جہنم کی آگ اور روز محشر کی ہولناکیوں سے پناہ میں رکھنا۔ قیامت کے دن صالحین کے ساتھ اٹھانا۔ حساب کتاب میں آسانی فرمانا، چہرہ روشن ہو، نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں ملے، جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمانا۔
۔ ہمارا شمار مومنین، صالحین، صدیقین، متقین، اور متوکلین میں فرما۔

۔ ہمیں خیر اور بھلائیاں نصیب فرما اور دنیا و آخرت کے دکھوں، تکالیف اور مصیبتوں سے محفوظ رکھ ۔ ہماری نیت تیرے لئے خالص ہو جائے۔ ریاکاری سے بچا اور تمام نیک اعمال کو قبول فرما۔
۔ سب بہن بھائیوں کی جلد اچھی جگہ پر شادی ہو جائے۔ جو شادی شدہ ہیں انہیں ازدواجی زندگی کا سکون دے۔ بےاولادوں کو صالح اولاد دے اور اولاد والوں کے بچوں کو انکی آنکھوں کی ٹھنذک بنا۔
۔ یا رب! پوری امت مسلمہ پر اپنی خاص رحمت نازل فرما۔ مسلم امت کو کفار پر غلبہ دے۔ نبی ﷺ کے بتائے ہوئے رستے پر چلا اور دین پر استقامت عطا فرما۔ جہاں جہاں مسلمان بھائی تکلیف میں ہیں، پروردگار! انکی مشکل آسان فرما۔ جو جو کچھ مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے اور ہم بےبسی سے سب دیکھنے اور سہنے پر مجبور ہیں، میرے رب، تو ہی حکمرانوں کے دل ان لاچاروں کے لئے نرم فرما اور غیب سے انکی مدد کے اسباب پیدا فرما۔
تمام احباب، حقیقی یا ورجوئل، اپنی زندگی میں جن مسائل پر پریشان ہوں، انکی پریشانیاں ایسے دور فرما دے جیسا انکے گمان میں بھی نہ ہو۔
۔دین و دنیا کے تمام معاملات میں ہمارے لئے آسانی فرما۔ اور ہماری تمام تر جائز دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخش۔

۔ اے اللہ! ہم آپ سے آپ کو مانگتے ہیں۔ آپکی خوشنودی، آپکی رضا۔ ہمیں ایسا بنا دیں کہ جیسےآپ کو پسند آ جائیں۔
آمین یا رب العالمین۔
ان دعاؤں کے علاوہ لسٹ میں میری پرسنل دعائیں ہیں جن میں اپنے لئے، اپنے ماں باپ، شوہر، اولاد، بہن بھائی، سسرال، رشتہ دار، اساتذہ اور دوست احباب کے لئے دعائیں شامل ہیں۔ آپ بھی اپنی دعا میں اپنے پیاروں کو مت بھولئے گا۔

Add Comment

Click here to post a comment

درد میں سانجھی ساتھ نہیں

درد میں سانجھی ساتھ نہیں آنکھوں میں ویرانی تھی دل بھی میرا شانت نہیں اجلے دن میں نا کھیلی تھی گھور اندھیری رات میں بھی حصہ میں جس کے آتی تھی وہ شاہ میں گدا کہلاتی تھی آنسو پی کے جیتی تھی ذلت کا نشانہ بنتی تھی یا خاک میں زندہ رلتی تھی ہرس و ہوس کا سمبل تھی یا اینٹوں میں چن دی جاتی تھی چند ٹکوں میں بکتی تھی آہ میری بے مایہ تھی سوکھے لبوں پہ مچلتی تھی

威而鋼

以前服用威而鋼,但有效時間僅僅只有4小時,對於在常年在高原的我來說,時間有點太短,所以會考慮犀利士。

  • 犀利士(Cialis),學名他達拉非

犀利士購買

與其他五花八門的壯陽技巧相比,犀利士能在40分鐘內解決性功能勃起障礙問題,並藥效持續36小時。這效果只有犀利士能做到,因為醫療級手術複雜,不可逆,存在安全隱患;植入假體和壓力泵等,使用不便,且有病變的可能。