Home » بہترین آپشن
بلاگز

بہترین آپشن

جب کچھ کلاس فیلوز بحث میں اس نتیجے پر پہنچے کے حکومت اپوزیشن سبھی ایک جیسے ہیں تو۔۔کسی نے کہا نیوٹرل رہنا چاہیے کسی اور نے کہا نیوٹرل رہنا مسائل کاحل نہیں۔۔۔۔۔۔ایسے میں جماعتی ورکر کا جواب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تو پھر ایسے حالات میں آپ جیسے پڑھے لکھے سجھدار لوگ جماعت اسلامی کا ساتھ کیوں نہیں دیتے۔۔۔۔؟؟؟ آخر کیا وجہ ہے کہ جانتے بوجھتے بار بار آزمائے جانے والوں کو ہی آزمانے پہ تلے ہیں۔۔۔؟؟؟اس وقت کے حالات کا جائزہ لیجیے باقی پارٹیز کیا کر رہی ہیں اور جماعت کیا کر رہی ہے۔۔؟حقیقی مسائل کے حل کے لیے کون لڑ رہا ہے؟؟؟سود کے خلاف کئی برس کی جنگ لڑی آخر اب الحمدللہ فیصلہ ہوا۔۔۔اب اس کے امپلیمنٹ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔۔۔۔امید ہے اسی سلسلے میں دو دن پہلے کا اسلام آباد کا جلسہ تودیکھا ہی ہوگ آپ لوگوں نے۔۔۔۔عوام میں سود کے خلاف آگاہی کی مہم چلا رہی ہے۔۔۔مگر کہیں ppp…pti ..pmln…etc کو دیکھا ہو سود کے خلاف بات کرتے۔۔؟؟چولستان جیسے حساس و سنگین حالات میں کوئی لیڈر وہاں گیا ہو؟؟جماعت کی لیڈرشپ خود بھی گئی اور الخدمت کی وہاں سرگرمیوں سے امید ہے آپ آگاہ ہوں گے۔۔اگر نہیں تو ابھی گوگل کر لیجیے۔۔۔کراچی کے مسائل کے لیے توانا آواز حافظ نعیم الرحمن ہیں زرا نیٹ پہ سرچ کیجیے کیسے حالات میں اور کتنی محنت کے ساتھ اہل کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔۔۔بلوچستان کی حالیہ تحریک کی آواز تو سنی ہو گی۔۔۔۔وہ کون ہے جس نے بلوچ عوام کو اپنے حقوق کے لیے اکٹھا کیا اور مطالبات منوائے اورمسلسل تحریک شرو؏ کی۔۔یاسین ملک کی گرفتاری و سزا موت کے فیصلے پہ سب کو چپ لگ گئی۔۔۔۔جماعت مضبوط بیانیے کے ساتھ آواز اٹھا رہی۔۔۔۔۔

چھوڑیئے مثالیں تو اور بھی بہت ہیں مگر آپ سب کے آخر میں کہہ دیں گے کرسی کے لیے کر رہے ہیں تو جناب جو جماعت بغیر اقتدار کے اتنے فلاحی و رفاہی کام کر رہی حقیقی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کر رہی تو خود سوچیں اقتدار میں آ کے کتنے کر سکے گی۔۔۔۔اور الحمدللہ جماعت کی لیڈرشپ نے نہ کبھی کسی کی عزت پہ حملہ کیا اور نہ بدزبانی کی کسی نے کی بھی تو تحمل سے جواب دیا اور اسی طرز عمل کا درس اپنے کارکنان کو بھی دیا۔۔۔۔جی اگلی بات آپ یہ کہہ کر ٹال دیں گے کہ سب اپنا پیٹ بھرتے ہیں اقتدارمیں آکر اپنے بینک بیلنس بناتے ہیں۔۔۔تو جناب جماعت کے لوگ MNA بھی رہے اورMPA بھی سینیٹر بھی رہے اور سینئر وزیر بھی مگر الحمدللہ کسی ایک پر بھی ایک پائی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی اور کام بھی کیا جس کی تعریف خود مخالفین بھی کرتے ہیں۔۔۔سراج الحق صاحب خود دو بار وزیر خزانہ رہے مگر اپنے پاس ذاتی گاڑی تک نہیں ۔۔۔نعمت اللہ خان صاحب ۔۔۔عبدالستار افغانی صاحب۔۔۔مشتاق خان صاحب۔۔۔یہ بھی اور بھی بہت سے نام ہیں آپ خود سرچ کیجیے جنہوں نے بغیر کسی لالچ کے ڈلیور بھی کیا اور کرپشن کے داغ سے پاک بھی ہیں۔۔۔آپ سیاسی پالیسی سے اختلاف ضرور کر سکتے ہیں مگرکاکردگی سے انکار نہیں۔۔۔

نوٹ۔۔انسانوں کی جماعت ہے کہیں غلطی کمی کوتاہی سبھی سے ہوتی ہے غلطیوں سے سیکھتے بھی ہیں۔۔مگر موجودہ حالات میں جماعت عوام کے سامنے ایک بہترین آپشن ہے۔۔۔۔

Add Comment

Click here to post a comment