Home » غلطی کے بجائے ہیکڑی – محمد اسعد الدین
بلاگز

غلطی کے بجائے ہیکڑی – محمد اسعد الدین

جب وقت پر اپنی زمہ داری ادا نہ کی جائے۔۔۔جب آنکھیں کھلی لیکن دماغ بند کرلیا جائے۔۔۔جب’ ہاں مجھ سے غلطی ہوگئی، کہنے کے بجائے ہیکڑی دکھائی جائے، اپنی غلطی مان کر اسے ٹھیک کرنے کے بجائے ہوشیاری دکھائی جائے، جب چسکے لینے والوں، تکلیف اور شرمندگی کے واقعے سے مزے لے لے کر مشورہ دینے والوں کو اور اپنے ہم مسلک کو” پیٹی بھائی” جان کر اپنا well wisher سمجھ لیا جائے تو کیا ہوتا ہے ؟؟؟؟

وہی ہوتا ہے جو دعا زہرہ نے کل عدالت میں کیا ۔۔۔۔دعا زہرہ سے ملاقات کی دہائی دینے، اس کے فراق میں تڑپنے، ہر ہر یوٹیوب چینل پر اپنی مظلومیت کی کہانیاں سنانے کا آخری نتیجہ کیا نکلا؟؟ دعا زہرہ نے ملاقات تو دور اپنے پیرنٹس کو نظر بھر کر دیکھنا بھی گوارا نہیں کیا ۔۔۔۔۔۔ہم بچوں کے رویوں، عادتوں میں تبدیلی کے حوالےسے بارہ سال سے ریسرچ کررہے ہیں اس دوران اور اب بھی مسلسل نوٹ کرریے ہیں کہ یہ قیامت ایک دن میں نہیں آتی، اور دوسری سخت بات مجھے کہنے دیجئے کہ پیرنٹس ایسے ایشوز میں نہ اپنی غلطی مانتے ہیں نہ ماننا چاہتے ہیں، نہ اپنی غلطی جانتے ہیں نہ جاننا چاہتے ہیں جس کے بعد پھر آخر میں یہی جملہ سننے کو ملتا ہے۔۔۔۔۔۔”میں اپنے شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہوں” ۔۔۔۔۔

Add Comment

Click here to post a comment