پاکستان کے ہاتھ ایک سنہری موقع آیا ہے۔ مہتاب عزیز




بھارتی ائیر فورس پاکستان کی سرزمین پر حملہ کر کے جس جنگ کی ابتدا کی ہے۔ پاکستان فورسز تھوڑی سی ہمت کر کے ایسے بھارت کی عبرت ناک شکست بنا سکتی ہیں۔ معمولی سی کوشش سے بھارت کے لیے کشمیر میں وہی حالات پیدا کیے جا سکتے ہیں ، جن حالات کا سامنا پاکستان کو بنگال میں کرنا پڑا تھا ۔ بھارتی کے لاکھوں فوجیوں کو گرفتار کرکے بنگال کی زلت آمیز شکست کا داغ دھویا جا سکتا ہے ۔ بھارت کی کشمیر میں موجود 7 لاکھ کے قریب فورسز انتہائی ڈپریشن کا شکار ہیں۔ ان کا مورال بھی بہت ڈاون ہے۔ بھارتی فوج میں شامل اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے فوجی اہلکار اور آفیسر گومگو کا شکار ہیں۔
اس وقت بھارت پر مسلط برہمن سامراجی سوچ انہیں قابل اعتبار نہیں سمجھ رہی۔ جس کی وجہ سے سکھ ، عیسائی اور مسلمان بھارت میں اپنا مستقبل انتہائی تاریک محسوس کر رہے ہیں۔ جس کا واضع اثر بھارتی فوج پر دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں یہ پہلا موقعہ ہے کہ ساری کشمیری قوم بھارت سے انتہائی نالاں ہے۔ پرو بھارتی سوچ کی حامل سمجھی جانے والی نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسی جماعتیں بھی متنفر ہیں۔ کشمیری نوجوان جان ہتھیلی پر رکھ کر نہتے ہی بھارتی فورسز سے نبرد آزما ہیں۔ پاکستان کی جانب سے کنٹرول لائن پار کرتے ہی بھارت فورسز کے لیے کشمیر میں نقل و حرکت تک ممکن نہیں رہے گی۔ آج بھی اگر پاکستان موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکا تو پھر شاید تاریخ کبھی معاف نہ کرے۔ نہ ہی ہم کشمیر کو حاصل کرنے کا خواب دیکھ سکیں گے ۔
یاد رہے کہ فتح و نصرت انہیں نصیب ہوتی ہے ، جو خطرات مول لیتے ہیں۔ وقت کا چیلنج قبول کرتے ہیں .
یہ وقت پاکستان کی فوجی اور سولین قیادت کے امتحان ہے ۔ اللہ انہیں جرات مندانہ فیصلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اور فتح و نصرت سے نوازے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں