اعمال نامہ – بنت شیروانی




Absheer( ابشر) کھولا ساری معلومات منٹوں میں آگءی کہ کب کس کو وزٹ ویزے پر بلایا کب آخری بار بیرون ملک سفر کیا؟ راز حساب میں میرا نامہ اعمال تو رب نے سیکنڈوں کےمائکرو سیکنڈز اورنینو سیکنڈز میں کھول دینا ہے ……
جس میں میری تجسس کی عادت کی بنا پر……. دوسروں سے کۓ گۓ سوالات (کہ جہاں 18 یا 20 سال کی لڑکی دیکھی اس سے یا اس کے والدین سے پوچھنا کی کوئی رشتہ آیا؟ شادی کا کب تک ارادہ ہے؟ کوئی دوسرے ملک سے آیا نظر آیا چند سال گزار کر اس سے ۔۔۔اپنا گھر بنا لیا؟کوئی بیوہ یا طلاق یافتہ مل گئ تو بہن تمھارے گھر کا خرچہ کون پورے کرتا ہے؟کوئی نیا شادی شدہ جوڑا نظر آگیا تو “کچھ” ہے جیسے سوالات اور نہیں ہے کا جواب آنے کی صورت میں ڈاکٹر کو دکھایا ؟؟؟کوئی لڑکا نظر آیا جس نے ابھی نوکری شروع کی تو پہلا سوال کہ تنخواہ کتنی ہے؟کوئی ایسی عورت نظر آگئی جس کا بچہ 5 یا 6 سال کا ہوگیا تو اس سے کہ دوسرا کب لا رہی ہو ؟ اب ان خاتون نے کہ دیا کہ اس سوال کو جواب معلوم کرنے کے لۓ مجھے اوپر جانا پڑے گا تو ساتھ میں دوسرا سوال کہ بُرا مان گئیں کیا ……کوئی ایسا فرد نظر آگیا جو نوکری کے ساتھ بزنس بھی کر رہا ہے تو کتنا کما لیتے ہو؟اگر یہ جواب مل گیا کہ گزارہ ہوجاتا ہے تو اچھا ہمیں تم بتانا کیوں نہیں چاہ رہے؟؟؟؟؟کوئی عورت ایسی نظر آگئ جس کا شوہر پردیس میں ہے اس سے تمھارے شوہر نے ابھی تک تمھیں بلایا کیوں نہیں؟؟
وہ دراصل ویزہ نہیں آیا ہے ابھی تک میرا ………اچھا ویزے کے کۓ اپلائے کیا ہو ا ہے کیا…؟؟کیسے سوالات سے ہی بھرا ہوگا میرا نامہ اعمال ….! تو مجھے اب اپنے نام نامہ اعمال کو ان سوالات سے نہیں بھرنا۰اس کرونا جیسی وبا کے پھیلتے وقت میں مجھے جہاں زبانی استغفار کرنا ہے……. وہیں ان سوالات کرنے کی عادت کو ترک کر کے اپنے پیاروں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرنی ہیں کہ میرا نامہ اعمال جو کہ سیکنڈوں میں کھول دیا جاۓ گا ……..وہ اپنے پیاروں کو دۓ گۓ ان تکلیف دہ بھرے سوالات سے پاک ہو اور کورونا کی وبا کے وقت میں رب سے زبانی معافی کے ساتھ عملا بھی معافی مانگ لوں………
کیوں میرے پیاروں کیا آپ بھی میرے ساتھ ہیں ؟ ان سوالات کو ترک کرنے کی عادت میں…..

اپنا تبصرہ بھیجیں