کرونا فائدہ بھی دے سکتا ہے – عبدالواجد رضا




کرونا کی وجہ سے پوری دنیا جمود کا شکار ہوچکی ہے . زیادہ تر کاروبار اور لین دین ختم ہوچکے ہیں اور دنیا کی بڑی طاقتیں بے بس دکھائی دے رہی ہیں۔
ہسپتالوں میں مریضوں کو رکھنے کے لئے جگہ نہیں ہر طرف خوف خوف اور پریشانی کے سائے منڈلا رہے ہیں اور ہر کوئی گھروں میں قید ہو کر رہ گیا ہے۔ یہ تو کرونا کا ایک پہلو ہے اس کے علاوہ کرونا کا ایک دوسرا پہلو بھی ہے جسے اگر دیکھیں سمجھیں اور فالو کریں تو کرونا فائدہ بھی دے سکتا ہے۔ جی ہاں بالکل ٹھیک سنا آپ نے کرونا فائدہ بھی دے سکتا ہے اگر اس قید کی حالت میں رہتے ہوئے یے ہم اپنی آزادانہ نقل و حرکت تو ایک نعمت سمجھنا شروع کر دیں اور اس نعمت کا شکریہ ادا کرنا اور سمجھ داری سے استعمال سیکھ لیں۔
کرونا فائدہ بھی دے سکتا ہے اگر ہم اس قید میں رہتے ہوئے “کو ایگزس ٹینس” سیکھ لیں ہم سیکھ لیں کہ دوسروں کا ہم سے مختلف ہونا کوئی عجیب بات نہیں- دوسروں کے عقائد و نظریات خیالات جذبات احساسات رات اور عادات ہم سے مختلف بھی ہو سکتے ہیں ہیں اور اگر ہم ان سب اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ رہنا سیکھ لیں تو یقینا کرونا فائدہ بھی دے سکتا ہے اور ہماری باقی زندگی آسان ہوسکتی ہے۔
کرونا فائدہ مند بھی ہو سکتا ہے اگر غیر ضروری چیزوں کاموں اور باتوں کو ترک کرنا سیکھ لیں اور اگر ہم سیکھ لیں کہ وسائل کو صحیح استعمال کیسے کرنا ہے۔ جیسے کرونا کی صورتحال میں ہمیں اندازہ ہے کہ اگر ہمارے اردگر کے لوگ محفوظ ہوں گے تو ہی ہم محفوظ اور صحت مند رہ سکتے ہیں بھلا ہم کتنے ہیں دولت مند، عقلمند، صحتمند، طاقتور اور بااختیار کیوں نہ ہو۔ ہم بھلا کسی حکومت کے وزیر ہوں یا برطانیہ کے وزیراعظم اگر ہمارے آس پاس کسی شخص کو کرونا ہوگا تو یقینا ہم بھی اس سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے اسی طرح ہماری نارمل زندگی میں بھی اگر ہمارے اردگرد کے لوگ خوش ہوں گے گے تو ہیں ہم خوش رہ سکیں گے اور اگر ہمارے آس پاس اس بدحالیوں دکھوں تکلیفوں تنگیوں اور سختیوں کے ڈیرے ہیں گے تو ہم بھی خوشحال نہیں رہ سکیں گے۔ کیونکہ ہم میں سے زیادہ تر لوگ کسی ایک نوکری دکان یا کاروبار کو ہی کرنے کے عادی ہیں اور وہ ان حالات میں بند ہوچکے ہیں تو اگر ہم ان حالات میں فیصلہ کریں کریں کہ ہم نے اپنے وسائل بڑھانے ہیں ہیں ہم نے نئے کاروبار اور روزگار کے طریقے ڈھونڈنے ہیں اور بغیر اس بات کی فکر کی ہے کہ لوگ کیا کہیں گے ہم ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں مگن ہو جائیں تو کرونا ضرور فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ ان تمام باتوں میں سے کوئی ایک بھی آپ کے لئے قابل عمل ہے تو اس پر عمل شروع کر دیجیئے اور اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ آپ اور آپ کے چاہنے والوں کے کے لیے بھی کرونا فائدہ مند ثابت ہوسکے اور کرونا کے بعد والی زندگی آپ بھر پور طریقے سے جی سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں