ڈاکٹر عبدالقدیر خان__آپکو سلام! _ بنت شیروانی




۲۸ مئ یوم تکبیر، کہ ………….جب پاکستان ایٹمی طاقت بنا ………….کہ جس دن پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکہ کیا …………کہ جس ایٹم بم کی نعمت کی بدولت پاکستان پہلا وہ اسلامی ملک بنا جس کے پاس ایٹمی طاقت ہے۔

کہ جس نعمت کی بدولت آج پاکستان دشمن کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ سکتا ہے کہ ……………جس کے ہونے کی بناپر دشمن اپنے ناپاک ارادوں سے پیچھے ہٹ جاتا ہےکیونکہ وہ جانتا ہےکہ ان کے پاس “ایٹم بم “ہے، اور اس ایٹم بم کو بنانے والے ہمارے محسن “ڈاکٹر عبدالقدیر خان “ ایسے انسان جو کہ ہمارے لیۓ ،ہمیں یہ تحفہ دینے کے لیۓ اپنی پُر آسائش زندگی چھوڑ کر آۓ۔ کیا آسان ہوتا ہے ایسا کرنا؟؟؟؟؟؟؟؟ لیکن انکل آپ کو ہمارا سلام۔۔۔!! ہم آپ کی دی ہوئ قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔۔انکل اور ساتھ ہی ہم آپ سے شرمندہ بھی ہیں کہ ہم آپ کی قدر نہ کرسکے۔ ہم اپنے حکمرانوں کی طرف سے آپ سے معافی مانگتے ہیں کہ جس طرح کا ہتک آمیز رویہ انھوں نے آپ کے ساتھ رکھا۔

انکل ہم جانتے ہیں کہ محض ہمارے یہ الفاظ آپ کے دکھوں کا مداوا نہیں بن سکتے لیکن ایک قلم کار کے طور پر مجھے اپنا فرض لگا کہ میرے بس میں قلم ہے تو میں اپنے قلم کے ذریعہ اسکا مداوا کرنے کی کوشش کروں اور میں ہر اس انسان سے اور ہر اس پاکستانی سے درخواست کروں گی کہ جس کے بس میں جو ہے وہ اس حد تک آواز اٹھاۓ کہ کیا پتہ کس کی آواز یا یہ چھوٹی چھوٹی ساری آوازیں کبھی تو ہمارے حکمرانوں کو جگائیں !!!!!! انکل ہم آپ کی خدمات کے معترف ہیں۔ انکل آپ ہمارے دلوں میں موجود ہیں۔ انکل ہم آپ کی خدمات کا ،قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔۔
اور خدا سے دعا کرتے ہیں کہ رب آپ کو صحت کے ساتھ لمبی زندگی دے۔ آپ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھ نصیب کرے۔ اور آپ سے راضی ہو۔
پاکستان زندہ باد۔۔!! ڈاکٹر عبدالقدیر خان زندہ باد۔۔!!

اپنا تبصرہ بھیجیں