امریکا میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج جاری




واشنگٹن: (7 جون 2020) امریکامیں سیاہ فام شخص کے قتل کے خلاف مظاہرے جاری۔ واشنگٹن، نیویارک، کیلی فورنیا سمیت متعدد شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج۔ نسل پرستی کے خلاف نعرے وہائٹ ہاؤس کے اطراف ڈیڑھ کلومیٹر کا علاقہ رکاوٹیں لگاکر بند کر دیا گیا۔

امریکا میں سیاہ فام شخص کے قتل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ واشنگٹن، نیویارک، کیلی فورنیا سمیت متعدد شہروں میں ہزاروں افراد احتجاج میں شامل ہیں۔ مظاہرین کی نسل پرستی کے خلاف شدید نعرے بازی۔ واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے اطراف ڈیرھ کلومیٹر کے علاقے کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سیکڑوں فوجی تعینات ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکا امریکی وزیر دفاع نے واشنگٹن میں تعینات نیشنل گارڈز کو غیر مسلح کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں