دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئیں




نیویارک: (7 جون 2020) دنیا بھر میں کورونا سے اموات چار لاکھ سے تجاوز کر گئیں۔ انہتر لاکھ اکیاسی ہزار کرونا وائرس سے متاثر جبکہ چونتیس لاکھ تیرہ ہزار سے زائد اس وبا سے صحتیاب ہو گئے۔

دنیا بھر میں کوروناسےاموات چار لاکھ دو ہزار دو سو سینتیس ہو گئیں۔ وبا سے متاثرافراد کی تعداد انہتر لاکھ اکیاسی ہزار چارسو ستائیس ہو گئی۔ امریکا میں متاثرین کی تعداد انیس لاکھ اٹھاسی ہزار پانچ سو چوالیس اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ بارہ ہزار چھیانوے جبکہ سات لاکھ اکیانوے ہزار آٹھ سو چورانے صحتیاب ہو گئے۔ بھارت میں آج امریکا کے بعد سب سے زیادہ دس ہزار چار سو اڑتیس کیس رپورٹ ہوئے۔ بھارت میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ چھیالیس ہزار اور اموات سات ہزار کے قریب ہوگئیں۔

امریکہ کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ملک برازیل ہے جہاں چھ لاکھ چھہتر ہزار چار سو چورانے افراد کورونا سے متاثر ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چھتیس ہزار چوالیس ہو گئی جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ دو ہزار چوراسی ہو گئی۔ برازیل کے بعد روس متاثرہ افراد میں تیسرے نمبر پر آتا ہے جہاں چار لاکھ اٹھاون ہزار چھ سو نواسی، ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار سات سو پچیس اور صحتیاب ہونے والے افراد دو لاکھ اکیس ہزار تین سو اٹھاسی ہو گئی۔ برطانیہ میں دو لاکھ چوراسی ہزار آٹھ سو ارسٹھ افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کے اعتبار سے برطانیہ دنیا بھر میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جہاں چالیس ہزار چار سو پینسٹھ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں