دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئیں




نیویارک: (8 جون 2020) دنیا میں کوروناسےاموات چار لاکھ سے تجاوز کر گئیں۔ ستر لاکھ اکیانوے ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں جبکہ چونتیس لاکھ اکسٹھ ہزار سے زائد صحتیاب ہو چکے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ستر لاکھ اکیانوے ہزار چھ سو چھاسٹھ ہو گئی، ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ چھ ہزار ایک سو پچانوے تک پہنچ گئی جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد چونسٹھ لاکھ اکسٹھ ہزار ایک سو انیس ہے۔ امریکا میں ایک لاکھ بارہ ہزار چار سو انہتر افراد کورونا کے باعث ہلاک جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بیس لاکھ سات ہزار سے زائد۔ برازیل میں چھ لاکھ اکیانوے ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار، اموات سنتیس ہزار تین سو بارہ۔ روس میں چار لاکھ سڑسٹھ ہزار چھ سو تہتر ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار آٹھ سو انسٹھ۔ اسپین میں متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ اٹھاسی ہزار چھ سو تیس جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ستائیس ہزار ایک سو چھتیس ہو گئی۔

برطانیہ میں مرض کے شکار دو لاکھ چھیاسی ہزار ایک سو چھیانوے مرنے والوں کی تعداد چالیس ہزار پانچ سو بیالس ہو گئی ہے۔ ہلاکتوں میں برطانیہ امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ چھیالیس ہزار اور اموات سات ہزار دو سو سات ہوگئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد دو لاکھ چونتیس ہزار نو سو اٹھانوے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تینتیس ہزار آٹھ سو ننانوے تک پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں