امریکا میں سیاہ فام کے قتل کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے




لندن: (8 جون 2020) امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف دنیا بھرمیں مظاہرے شدت اختیار کرنے لگے۔ لندن میں امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کے دوران جھڑپیں ہوئیں۔ برسلز میں پولیس نے منتشرکرنے کیلئے شیلنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا جبکہ برازیل، اٹلی، تھائی لینڈ اور جرمنی میں بھی نسلی امتیاز کے خلاف ہزاروں افراد نے پرامن احتجاج کیا۔

لندن میں امریکی سفارتخانے کے سامنے سیاہ فام جارج فلائیڈ کےحق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ احتجاج شدت اختیار کرنے پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ متعدد پولیس اہلکار اور مظاہرین زخمی ہوگئے۔ برازیل میں پولیس مظاہرین پر چڑھ دوڑی مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کرکے متعدد کو گرفتار بھی کرلیا۔ اٹلی کے دارالحکومت روم میں مظاہرین نے نسلی امتیاز کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔

جرمنی میں بھی سیاہ فام افراد کے ساتھ سفید فام نے بھی ریلیوں میں شرکت کی۔ مظاہرین امریکا میں قتل ہونے والے سیاہ فام کے قتل پر انصاف کا، اور نسل پرستی کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں