بھارتی فوج نے مزید چار کشمیریوں کو شہید کر دیا، شہدا کی تعداد 9 ہو گئی




سرینگر: (8 جون 2020) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی برقرار۔ سرچ آپریشن کے نام پر چار نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔ چوبیس گھنٹوں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد نو ہوگئی۔

قابض اور جابر بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی تھمی نہیں۔ مقبوضہ وادی کی شوپیاں ڈسٹرکٹ میں ہٹلر مودی کی فوج کے ہاتھوں تلاشی آپریشن کے نام پر نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔ چار بے قصور نوجوانوں پر اندھا دھند گولیاں برسا کر موت کی نیند سلا دیا گیا۔ یوں چوبیس گھنٹوں میں بھارتی جلاد فوج کے ہاتھوں شہادت پانے والے کشمیریوں کی تعداد اب نو ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں