نیوزی لینڈ نے کورونا کو شکست دے دی




آکلینڈ: (08 جون 2020) کورونا وائرس کیخلاف لگائے گئے سخت لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے بعد نیوزی لینڈ کورونا فری بن گیا۔ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن خبر سن اتنا خوش ہوئیں کہ رقص کیے بغیر نہ رہ سکیں، جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کرتےہوئے کہا کہ منگل سے ملک میں تمام تدابیر اور اقدامات کو ختم کردیا جائے گا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کورونا وائرس کو شکست دے کر واپس معمولات زندگی کی طرف لوٹ آیا۔75دن کے سخت ترین لاک ڈاون کے بعد منگل سے پابندیاں ختم کردیں جائیں گی۔

نیوزی لینڈ میں آخری کیس بائیس مئی کو رپورٹ کیا گیا تھا جس کے بعد اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں الرٹ لیول پہلے درجے پر کر دیا جائے گا۔

ریٹیل بزنس اور ہوٹلز سیکٹرز معمول کے مطابق کام کر سکیں گے اور اسی طرح آمد و رفت اور نقل و حمل دوبارہ سے شروع کردی جائے گی۔دوسری جانب نیوزی لینڈ میں کورونا کے کل پندرہ سو چار کیسز اور بائیس اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں