کورونا وائرس کے باعث مختلف ممالک میں چار لاکھ سات ہزار سے زائد افراد ہلاک




ویب ڈیسک: (08 جون 2020) کورونا وائرس کے باعث مختلف ممالک میں چار لاکھ سات ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 71لاکھ 45ہزار سے زائد بیمار ہیں جبکہ 34لاکھ 85ہزار سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ایک روز میں ایک سو اکہتر افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ بارہ ہزار سے زائد ہوگئی۔ برازیل میں آٹھ سو تیرہ افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد سینتیس ہزار سے زائد ہوگئی۔

روس میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے بعد ایک سو بارہ افراد ہلاک ہونے کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چھ ہزار کے قریب ہوگئی۔ برطانیہ میں پچپن افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد چالیس ہزار سے زائد ہوگئی۔

بھارت میں گزشتہ چو بیس گھنٹے میں دو سو چھپن افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد سات ہزار چار سو سے زائد ہوگئی اور دو لاکھ پینٹھ ہزار سے زائد مریض ہیں۔ اس طرح ایران میں ستر، سعودی عرب میں چونتیس، قطر میں تین، بنگلادیش بیالیس،کویت پانچ انڈونیشیا بتیس، افغانستان بارہ اور قازقستان میں تین افراد جان سے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں