عالمی صورتحال مزید خراب ہورہی ہے، ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت




نیو یارک: (08 جون 2020) عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس نے کہاہے کہ عالمی صورتحال مزید خراب ہورہی ہے، اتوار کودنیا میں سب سے زایادہ کورونا کے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ڈبلیوایچ کی سابق چیف پروفیسر ڈیوڈ نے کہاہے کہ وائرس کی دوسری لہر ناگزیر ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادھانو نے جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران تشویش کااظہار کیا کہ کورونا کیسسز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ اتوار کے روز اتنی تعداد میں وائرس کے کیسسز نے پریشان کردیا۔

تیدروس نے مشورہ دیاکہ مسلسل نگرانی کا نظام قام کیا جائے تاکے متاثرہ ملکوں میں کورونا وائرس دوبارہ نہ پھیلے۔

ڈبلیو ایچ او کی سابق سارس وائرس پروگرام کی پروفیسر ڈیوڈ نے ایک بیان میں کہا کورونا کی دوسری لہر جلد آنے والی ہے۔ اور ویکسین کے باوجود وبا ضرور آئے گی، اس سے بچنامشکل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں