دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد چار لاکھ 8 ہزار سے بڑھ گئیں




نیویارک: (9 جون 2020) دنیا میں کورونا سے اموات چار لاکھ آٹھ ہزار سے تجاوز کرگئیں۔ باہتر لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں جبکہ پنتیس لاکھ اڑتیس ہزار سے زائد صحتیاب ہوچکے۔

امریکا میں ایک لاکھ تیرہ ہزار اکسٹھ افراد کورونا کے باعث ہلاک جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بیس لاکھ چھبیس ہزار سے زائد ہو گئی۔ برازیل میں سات لاکھ دس ہزار آٹھ سو ستاسی افراد کورونا کا شکار جبکہ اموات سنتیس ہزار تین سو بارہ۔ روس میں چار لاکھ چھہتر ہزارسے چھ سو اٹھاون مرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار نو سو اکہتر ہوگئی۔

اسپین میں متاثر افراد کی تعداد دو لاکھ اٹھاسی ہزار سات سو ستانوے ہلاکتوں کی تعداد ستائیس ہزار ایک سو چھتیس۔ برطانیہ میں دو لاکھ ستاسی ہزار تین سو ننانوے ہلاکتوں کی تعداد چالیس ہزار پانچ سو ستانوے۔ بھارت میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ سڑسٹھ ہزار چھیالیس اور اموات سات ہزار چارسو تہتر تک پہنچ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں