جکارتا اور ماسکو میں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی




جکارتا: (9 جون 2020) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور ماسکو میں دو ماہ بعد لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کردی گئی۔

روس کے دارالحکومت ماسکو کے شہری اب دوبارہ سے بغیر کسی پابندی کے پیدل چل سکتے ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی سفر کر سکیں گے۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جمعے سے سنیما گھر ایس او پیز کے تحت کھولے جانے کا امکان ہے جبکہ عوامی مقامات میوزیم اور لائبریریاں بھی اگلے ہفتے سےکھولے جانے کی اجازت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں