نیلام گھر اور طارق عزیز – بنت شیروانی




ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے” …….(القرآن).
بہت ہی مقبول پروگرام نیلام گھر کرنے والے “طارق عزیز “صاحب بھی اپنے آخری سفر پر روانہ ہوۓ۰ ہمارے بچپن میں آنے والا یہ پروگرام جو تقریبا ہر پاکستانی بہت شوق سے دیکھتا تھا۰یہ پروگرام بھی ایسا ہوتا تھا کہ انسان کچھ لمحات کے لۓ بھی دیکھتا تو کچھ نہ کچھ مثبت چیز ،اپنے علم میں اضافہ کر کے اٹھتا۰
محاوارت یاد ہوجاتے ،تو معلومات عامہ کا خزانہ ملتا،شاعری کرنے کا دل چہتا تو “ی” سے یا “ا” سے اشعار یاد کرنے کا دل چہنے لگتا . ملکوں کے نام پتہ چلتے تو بہت سے شہروں سے بھی واقفیت ہوتی……. اس پروگرام میں حصہ لینے والوں کو،جیتنے والوں کو انعام ملتا تو دیکھتی آنکھیں ،سننے والے کان اپنے آپ میں علم میں اضافہ پاتے . ڈاؤلینس کی واشنگ مشین آپ کی ہوئی اور یہ مشین ملتی . لیکن پاگل بننے یا آم کھا کر…..! ایسے نہیں بلکہ اچھے جملوں کو بغیر کہے ایکٹنگ کرنے پر…. قرآن و حدیث اور اسلامی بنیادی معلومات کے بھی سوالات ہوتے اس پروگرام میں اور یہ بہترین پروگرام کرتے ،ہمیں اچھی راہ دکھاتے ہمارے محسن طارق عزیز صاحب……
یا رب ان سے راضی ہوجانا ، ہر نیک عمل کو قبول کرنا ، ہر گناہ کو معاف کرنا ، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا ،ان سے آسان حساب لینا اور ان کے تمام اچھے اعمال کی ہماری طرف سے دی جانے والی گواہیوں کو قبول کرنا…..

اپنا تبصرہ بھیجیں