امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پھر اپنے حریف امیدوار جوبائیڈن سے منشیات ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ




امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پھر اپنے حریف امیدوار جوبائیڈن سے منشیات ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ | آئی این این پاکستان ، تازہ ترین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پھر اپنے حریف امیدوار جوبائیڈن سے منشیات ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ .. امریکا میں گزشتہ کچھ ماہ سے انتخابی سرگرمیاں عروج ہیں اسی کساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخابات 2020 میں حصّہ لینے حریف امیدواروں بالخصوص جوبائیڈن پر تنقید کے نشتر چلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اپنے انتخابی حریف اور سابق نائب صدر جوبائیڈن کو حقیر ثابت کرنے کےلیے منشیات ٹیسٹ کرانے کا انوکھا مطالبہ کیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بھی منشیات کا ٹیسٹ دینے کرانے کےلیے تیار ہوں، جوبائیڈن بھی مباحثے سے پہلے منشیات ٹیسٹ کرالیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ بھی صدارتی مباحثوں کے باقاعدہ آغاز سے پہلے سابق نائب صدر جوبائیڈن سے منشیات ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔صدر ٹرمپ نے جو بائیڈن کی کارکردگی میں یکدم بہتری پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کیسے ممکن ہو گیا؟ صدر ٹرمپ نے 2016 کی صدارتی مہم میں بھی اپنی انتخابی حریف ہیلری کلنٹن کے بارے میں کہا تھا کہ انہوں نے منشیات استعمال کی ہیں۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اور سابق نائب صدر جو بائیڈن کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ 29 ستمبر کو منعقد ہوگا جبکہ دیگر دو مباحثے15اور22اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں