کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث بھارتی ملزمان گرفتار –




ریاض : سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ملزمان کے ایک غیر ملکی گروہ کو گرفتار کیا ہے جس پر 120 ملین ریال کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

اس حوالے سے ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے کہا کہ غیرقانونی طریقے سے رقوم جمع کرکے ترسیل زر کرنے والے غیرملکی گروہ نے120 ملین ریال نامعلوم ذرائع سے حاصل کیے تھے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق غیر ملکی گروہ 6 افراد پر مشتمل ہے، ملزمان کا تعلق بھارت سے ہے جن کی عمریں کے تیس اور چالیس سال سے زائد ہیں۔

پولیس ترجمان نے کے مطابق ملزمان پر شبہ ہے کہ یہ بھارتی گروہ منی لانڈرنگ کے کاروبار میں ملوث ہے، یہ تجارتی اداروں کے بینک اکاؤنٹ اور ٹھیکیدار کمپنیوں کے اکاؤنٹس کے ذریعے رقمیں باہر بھیج رہا تھا۔ سعودی شہریوں کے اکاؤنٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں کمیشن دیا جاتا تھا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ بھارتی گروہ 2020 کے دوران 120 ملین ریال باہر بھیج چکا ہے۔پولیس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گروہ کے قبضے سے 22500 ریال برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ یہ کسی غیرقانونی پروجیکٹ کی آمدنی سے انہیں حاصل ہوئے تھے، گرفتار شدگان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرلی گئی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں