امریکا میں ہزاروں فضائی میزبان نوکریوں سے فارغ




امریکا کی دو بڑی ایئر لائنز نے مالی مشکلات اور حکومت کی جانب سے ریلیف پیکج نہ ملنے کے باعث عملے کے ہزاروں افراد کو نوکریوں سے فارغ کردیا۔

امریکین ایئر لائن نے 19 ہزار جب کہ یونائٹڈ ایئر لائن نے 13 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔

ایئر لائنز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے انہیں ریلیف پیکج مل جاتا ہے تو وہ اپنے فیصلے کو واپس لے لیں گے۔

امریکی حکومت نے کورونا ریلیف پیکج کے تحت دونوں ایئر لائنز کو ہزاروں ڈالرز دیے تھے اور ہدایت کی تھی کہ یکم اکتوبر تک ایئر لائنز اپنے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ نہ کریں۔

واضح ر رہے کہ کورونا وائرس کے باعث زیادہ تر ممالک نے سفری پابندی عائد کر دی تھیں جس کے باعث دنیا بھر کی ایئر لائنز کو مالی نقصان پہنچا۔

ایئر لائنز نے ملازمین کو نوٹسز کے ذریعے کیا کہ مالی خسارے کے باعث انہیں ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں