سوڈان میں حکومت اور باغیوں میں تاریخی امن معاہدہ –




افریقی اسلامی ملک سوڈان میں حکومت اور باغیوں کے مابین دہائیوں سے جاری خونریز جنگ میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد تاریخی امن معاہدے طے پا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈانی عبوری حکومت اور باغی رہنماؤں نے ایک اہم سنگ میل پر پہنچ کر تاریخی امن معاہدےپردستخط کر دیے ہیں۔

امن معاہدہ کےتحت مسلح تحاریک کے جنگجو سرکاری فوج میں شامل ہوں گے،وفاقی نظام پرمبنی جوبا امن معاہدہ میں 8 سوڈانی علاقےشامل ہیں۔

معاہدے میں زمینی ملکیت، دولت، بجلی کی شراکت کےمعاملوں پر توجہ دی گئی ہے۔جوبا امن معاہدے کے تحت بےگھر افراد کی واپسی پر بھی ممکن ہوگی۔

امن معاہدے میں بعض باغی گروہ حصہ نہیں بنے جس سے مکمل طور پر امن کی نوید کو خطرات درپیش ہیں۔

واضح رہے کہ سوڈان میں حکومت اور باغیوں کے درمیاں دہائیوں سے مسلح چھڑپیں جاری رہیں جس میں ہزاروں افراد جان سے گئے ہیں۔

Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں