کورونا وائرس: امریکی صدر ٹرمپ کی حالت تسلی بخش نہیں: ڈاکٹرز




واشنگٹن: ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالت فی الحال تسلی بخش نہیں، لیکن کافی پُرامید ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا صدر ٹرمپ والٹرریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں زیرِ علاج ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہفتے کو بخار نہیں تھا۔ انہیں ریمڈیسویر دوا بھی دی گئی۔ صدر ٹرمپ کو جمعے کو اسپتال منتقل کرنے سے پہلے انہیں آکسیجن لگانا پڑی تھی۔

امریکی صدر کی سابق سینیر مشیر کیلی این کونوے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

صدر ٹرمپ نے میڈیکل سینٹر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ جلد آپ کے درمیان ہوں گا۔ جب اسپتال آیا اس وقت اچھا محسوس نہیں کر رہا تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا کی تشخیص کے بعد صدر ٹرمپ کی صحت میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ ان کی حالت فی الحال تسلی بخش نہیں، لیکن کافی پُرامید ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 51 لاکھ سے زائد ہوگئی۔ دنیا میں سے اب تک 10 لاکھ سے زائد اموات اور 2 کروڑ 61 لاکھ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا میں کورونا سے مزید 747 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد تعداد 2 لاکھ 14ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں