اللہ کا گھر دوبارہ آباد ہونے لگا؛ 7 ماہ بعد عمرہ کی مرحلہ وار ادائیگی کا آغاز




حرم شریف میں داخلے پر پابندی 7 ماہ بعد اٹھالی گئی۔ سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کو آج عمرے کی مرحلہ وار ادائیگی کی اجازت مل گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت عمرہ کی ادائیگی کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ زائرین کے لیے کورونا ضوابط پر عمل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ جس میں منہ پر ماسک اور ہاتھوں کو سینی ٹائز کرنا شامل ہے۔

ایس او پیز کے مطابق پہلے مرحلے میں طواف دو قطاروں میں ہوگا۔ جب کہ ہر 15منٹ میں  100افراد طواف کریں گے۔

ابتدا میں یومیہ 6 ہزار زائرین مسجد الحرام جاسکیں گے۔ 18 اکتوبر سے 15 ہزار عمرہ زائرین کو مسجد الحرام جانے کی اجازت ہوگی۔

کورونا وائرس وبا کے باعث مارچ سے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں