اسرائیلی فٹبالر عرب امارات کی ٹیم میں شامل




عرب امارات کے النصر فٹبال کلب نے اسرائیلی فٹبالر دیا سبا کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب کے اسرائیل سے ہوئے معاہدے کے 3 ہفتے بعد پہلی بار ایک اسرائیلی کھلاڑی عرب امارات کی جانب سے فٹبال کھیلے گا۔

27 سالہ دیا سبا کا تعلق اسرائیل کے شہر گلیلی کے علاقے مجد الکروم کے رہنے والے ہیں۔ وہ امارات کے النصر فٹبال کلب سے ہوئے دو سالہ معاہدے ٌپر متحدہ عرب امارات کی جانب سے عالمی فٹبال میں حصہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں