سعودی شہریوں کو بڑا ریلیف مل گیا




ریاض : سعودی حکومت نے شہریوں کو کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے بڑا ریلیف دے دیا اور کہا صرف غیر ملکی ویزہ ہولڈرز72گھنٹےکی کوروناٹیسٹ رپورٹ جمع کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے سعودی باشندوں کو کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار دے دیا ، اس حوالے سے سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ صرف غیر ملکی ویزہ ہولڈرز72گھنٹےکی کوروناٹیسٹ رپورٹ جمع کرائیں ۔

ایڈوائزی میں کہا ہے کہ 8 سال سےکم عمر غیرملکی بھی کوروناٹیسٹ سےمستثنیٰ ہوں گے ، پاکستانی مسافروں کیلئے 7 لیبارٹریاں کورونا ٹیسٹ کیلئے مخصوص ہیں ، مخصوص لیبارٹریز کےعلاوہ کسی لیبارٹری کا ٹیسٹ قبول نہیں ہوگا۔

خیال رہے کوروناوائرس کے باعث 7 ماہ بعد عمرہ ادائیگی کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے ، پہلے مرحلے میں روزانہ 6 ہزار سعودی شہری عمرہ ادا کرسکیں گے، زائرین 6 مختلف اوقات میں عمرہ ادا کرسکیں گے، عمرہ زائرین کو عمرے کی ادائیگی کے لیے 3 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا، 18 اکتوبر سے عمرہ زائرین کی تعداد 15 ہزار تک بڑھا دی جائے گی۔

یاد رہے تین روز قبل سعودی ایوی ایشن نے کورونا سے متعلق نئے سفری پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک سے سعودی عرب آنے والی پروازوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم قرار دیا گیا تھا ۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب آنے والے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کرونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا لازم ہوگا جبکہ آٹھ سال سے زائد عمر کے تمام نان سعودی مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کا کورونا منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا لازمی ہو گا۔

Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں