شام کے شہر الباب میں دھماکہ ،17افراد جاں بحق متعدد زخمی




دمشق: شام کے شہر الباب میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ہوا،جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 17افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے سے 50سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکہ ہوتے ہی ریسکیو سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الباب شہر میں دھماکہ بس اسٹیشن کے قریب ہوا،جس کی وجہ سے اطراف میں آگ لگ گئی اور ارد گرد کی عمارتوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔

دھماکہ ترکی کے حامی عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ علاقے الباب شہر میں پیش آیا ہے، تاہم دھماکہ کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں