وہ ملک جس نے بچے پیدا کرنے پر والدین کیلئے بڑا اعلان کردیا




ایشیائی ملک سنگاپور نے عالمی وبا ‘کروناوائرس’ کے دوران بچے پیدا کرنے پر والدین کو خصوصی بونس دینے کا اعلان کردیا، حکومت نے منصوبہ تیار کرلیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سنگاپور وہ ملک ہے جہاں پیدائش کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے اور کروناوائرس کے دوران کئی والدین نے بچوں کی پیدائش کا منصوبہ بھی ترک کردیا۔

اسی ضمن میں سنگاپور حکومت نے نیا منصوبہ تیار کیا اور بچے پیدا کرنے پر والدین کو بونس کی پیش کش کی ہے تاکہ پیدائش کو فروغ دیا جاسکے، حکومت اس حوالے سے ماضی سے کام کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کے دوران ہزاروں افراد ملازمت سے محروم ہوئے اور لوگوں کو شدید مالی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا، اسی کے پیش نظر جو جوڑے بچے کی پیدائش کا ارادہ رکھتے تھے انہوں نے پلان ختم کردیا۔

سنگاپور کے نائب وزیراعظم ہینگ سوی کیٹ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کئی جوڑے والدین بننے کی خواہش رکھتے تھے لیکن انہوں نے مالی مشکلات کے باعث اپنے فیصلے کو ملتوی کردیا ہم انہیں خصوصی بونس دیں گے۔

سنگاپور حکومت حالیہ پالیسی کے تحت والدین بننے والے شہری کو 10 ہزار ڈالرز تک کی رقم فراہم کرتی ہے۔ خیال رہے کہ نئی پالیسی کے تحت بونس کی رقم کیا ہوگی یہ اب تک واضح نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں