سعودی کابینہ کا اجلاس – Jasarat News Urdu




ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں سعودی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت میں کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا، اجلاس میں بین الاقوامی اور مقامی امور زیرغور رہیں-

سعودی کابینہ نے عمرہ کی مرحلہ وار بحالی اور کورونا وائرس کے حوالے سے ملکی اور بین الاقوامی صورت حال کا جائزہ لیا اور ملک میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے

کابینہ نے اجلاس میں اقوام متحدہ کے تحت تباہ کن اسلحہ کے خاتمے کے دن کے موقع پر عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے امن و سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ ایران کو تباہ کن اسلحہ سمیت جوہری توانائی کے حصول سے روکا جائے۔

سعودی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی کمیٹی، سیکیورٹی کمیٹی اورکابینہ کے تحت ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

اجلاس میں رہائشی سکیموں اور غیر منقولہ جائیداد کے لیے حکومتی مراعات اور شہریوں کو مکانات کی فراہمی پر اقدامات کا جائزہ لیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں