یمنی باغیوں کی گولہ باری سے صنعتی کمپلیکس میں ہولناک آتشزدگی




یمن: باغیوں کی گولہ باری سے صنعتی احاطے میں شعلے اٹھ رہے ہیں

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں حوثی ملیشیا نے حدیدہ شہر میں سب سے بڑے صنعتی و تجارتی کمپلیکس کو تباہ کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثی ملیشیا نے حدیدہ میں واقع اخوان ثابت انڈسٹریل اینڈ کمرشل کمپلیکس پر 3 گولے داغے،جس سے کمپلیکس کے گوداموں میں ہول ناک آگ بھڑک اٹھی۔ اس دوران فائربریگیڈ اور دیگر خصوصی ٹیمیں صورت حال سے نمٹنے میں ناکام رہیں اور آگ نے گوداموں میں رکھے ہوئے سامان کو جلا کر خاکستر کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں