سمندری طوفان ڈیلٹا نے میکسیکو میں تباہی مچادی




میکسیکو: طوفان ڈیلٹا کے ساتھ آنے والی ہواؤں نے درخت، سائن بورڈ اور کھمبے اکھاڑ دیے ہیں

میکسیکوسٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) سمندری طوفان ڈیلٹا نے میکسیکو میں تباہی مچادی۔ امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان جزیرہ نما یوکاٹن سے جنوبی امریکا کی طرف بڑھے گا اور اس میں مزید شدت آئے گی۔ میامی میں قائم سمندری طوفان کے قومی مرکز کے مطابق جمیکا کے جنوب مغرب میں طوفانی ہوا کی رفتار 130 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ، جب کہ طوفان 7 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے امریکی خلیجی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ مرکز کا کہنا ہے کہ طوفان شمال مشرقی جزیرہ نما یوکاٹن میں پہنچنے کے بعد خلیج میکسیکو میں داخل ہوا اور جلد ہی جنوبی امریکا پہنچے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ طوفان سے ایک ہی موسم میں سب سے زیادہ طوفانوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں