new cases reported in India, officials worried




نئی دلی: چین سے نکلنے والا کورونا وائرس بھارت میں آؤٹ آف کنٹرول ہونے سے حکام پریشان ہوگئے۔

بھارت میں 24گھنٹے کے دوران مزید 78 ہزار 809 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 69 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق  بھارت کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اس دوران مزید 971 متاثرین ہلاک ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1لاکھ 6 ہزار 534 سے  متجاوز  کرگئی ہے۔

واضح رہے 7 ماہ قبل بھارت کا رخ کرنے والا کورونا پوری طرح اپنے پنجے گاڑھ چکا ہے،  مسلسل 3ہفتوں تک روزانہ 86 ہزار سے زائد کیسز سامنے آرہے تھے۔

بھارت میں  اس وقت 9 ہزار سے  زائد افراد تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں  جبکہ ایک روز میں 963 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

دوسری جانب  بھارت میں مجموعی 83,465,975 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں