عرب عوام کی اکثریت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مخالف




مغربی کنارہ: نقاب پوش یہودی آباد کار فلسطینی باغبانوں پر تشدد کررہے ہیں‘ اسرائیلی فوج نوجوان کو گرفتار کرکے لے جارہی ہے

 

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) عرب ممالک کے عوام کی بھاری اکثریت اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مخالف ہے۔ دوحہ میں قائم عرب ریسرچ سینٹر کے سروے کے مطابق عرب ممالک کے 88 فیصد عوام نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مخالفت کی ہے۔ صرف 6 فیصد اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حامی ہیں۔ قطری ریسرچ سینٹر کی طرف سے کیے گئے سروے میں ہر عرب ملک کے عوام سے الگ الگ رائے لی گئی ہے۔ الجزائر میں 99 فی صد اور اردن میں 93 فی صد لوگوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مخالفت کی۔ خلیجی ممالک میں عوامی سطح پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا تناسب 90 فیصد رہا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 65 فیصد رائے دہندگان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی مخالفت کی اور 29 فیصد نے کوئی رائے دینے سے انکار کیا۔ سوڈان میں صرف 13 فیصد عوام نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حمایت کی، جب کہ 79 فیصد نے مخالفت کی۔ سروے میں 13 عرب ممالک جن میں موریتانیا، مراکش، الجزائر، تونس، مصر، سوڈان، فلسطین، لبنان، عراق، سعودی عرب، کویت اور قطر شامل ہیں۔ مجموعی طور پر ان ممالک کے 28 ہزار شہریوں سے رائے لی گئی۔ یاد رہے کہ اگست میں متحدہ عرب امارات اور پھر بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔یہ سروے اسی تناظر میں کیا گیا ہے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں