بنگلادیش میں جنسی زیادتی پر سزائے موت –




بنگلادیش میں جنسی زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت دینے کا قانون منظور کر لیا گیا۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز کابینہ اجلاس کے دوران ریپ کے ملزمان کو سزائے موت دینے کی منظور دی گئی تھی جس کی توثیق صدر نے دے دی ہے۔

صدر عبدالحامد نے کابینہ سے منظور شدہ قانون کی توثیق کرتے ہوئے جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کو سزائے موت دینے کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر نے بچوں اور خواتین کو جنسی جرائم سے محفوظ رکھنے کے ایکٹ پر دستخط کر دیے ہیں۔

ملک میں بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات اور جنسی تشدد پر حسینہ واجد کی حکومت پر شدید دباؤ تھا کہ وہ اس گھناؤنے فعل میں ملوث ملزمان کو سزائے موت کا قانون منظور کرے۔

گزشتہ چند سالوں میں ریپ کے واقعے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، صرف جنوری سے لے کر ستمبر تک زیادتی کے ایک ہزار واقعات رپورٹ ہوئے جس میں ہر پانچواں کیس اجتماعی زیادت کا تھا۔

Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں