چین نے آسٹریلوی مصنف پر فردِ جرم عائد کر دی – Urdu News – Today News




سابق چینی سفارت کار اور آسٹریلوی مصنف یانگ ہینگ جن

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے آسٹریلوی مصنف پر جاسوسی کے الزام میں فردجرم عائد کر دی۔ یانگ ہینگ جن سابق چینی سفارت کار ہے، جس نے بعد میں آسٹریلیاکی شہریت حاصل کرلی تھی۔ اسے گزشتہ سال جنوری میں دورئہ بیجنگ کے دوران چینی خفیہ ادارے نے حراست میں لیا تھا۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یانگ پر فرد جرم عائد کیے جانے کی تصدیق کی۔ دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا تھا کہ اپنے چینی نژاد شہری کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں