افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرز میں تصادم،15 افراد ہلاک – Urdu News – Today News




افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرآپس میں ٹکرا کر تباہ ہونے کے نتیجے میں کم ازکم 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  خوفناک حادثہ جنوبی افغانستان کے حصے صوبہ ہلمند میں پیش آیا جہاں فضا میں دو ہیلی کاپٹرز  ٹکرا گئے۔

لشکر گاہ کے  ضلع نوائے باراکزئی میں کمانڈوز کو اتارنے اور زخمیوں کو ریسکیو کرنے کے دوران افغان فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرز ٹکرائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں گزشتہ کئی روز سے طالبان اور فورسز میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں ۔متصل علاقوں سے طالبان اکٹھے ہو کر لشکر گاہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس سے قبل 24 ستمبر کو بھی تکنیکی خرابی کے باعث افغان فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں